انوارالعلوم (جلد 12) — Page 574
۵۷۴ وقت لاؤڈسپیکر کیوں نہ بنائے گئے- اس آلہ کا اب ایجاد ہونا بھی بتاتا ہے کہ یہ کام رسول کریم ﷺ کی امت سے وابستہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے وابستہ تھا- پس کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگ سالانہ جلسہ میں شامل ہوں- ایک قسم کا ظلّی حج اس جلسہ میں شمولیت معمولی بات نہیں بلکہ بہت سی برکات کا موجب ہے- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مشہور شعر ہے جسے بچے بھی پڑھتے پھرتے ہیں- زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارض حرم ہے میں نے ایک خطبہ جمعہ میں جلسہ سے پہلے سالانہ جلسہ میں شمولیت کی تحریک کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں شمولیت ایک قسم کا ظلی حج ہے- الفضل میں جب یہ خطبہ شائع ہوا تو ہیڈنگ میں تو ایک قسم کا ظلی حج کے الفاظ شائع کئے گئے لیکن خطبہ کے اندر سے ‘’ایک قسم’‘ کے الفاظ اڑ گئے جو میں نے کہے تھے- غیر مبائعین کے مذہب کا خلاصہ میں کہتا ہوں اگر یہ الفاظ نہ بھی ہوں تو بھی جب ظلی حج کہا گیا تو اس کے یہی معنی ہیں کہ اصل حج قائم ہے- دیکھو جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ظلی نبی کہتے ہیں تو کیا اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی رسالت نعوذ باللہ مٹ گئی- مگر بعض لوگوں کی فطرت گندی ہوتی ہے اور وہ محض اعتراض کرنا ہی جانتے ہیں- ہمارے ایسے ہی دوستوں نے (میں انہیں دوست ہی کہوں گا( جن کے عقائد کا اگر کوئی خلاصہ پوچھے تو دو لفظوں میں یہ ہوگا کہ عداوت محمود- اگر میں خدا تعالیٰ کی توحید پر بھی زور دوں تو وہ اس کی بھی کسی نہ کسی رنگ میں مخالفت شروع کر دیں گے- انہوں نے اعتراض کر دیا کہ قادیان کے جلسہ کو حج کا مرتبہ دے دیا گیا- غیر مبائعین کا فتویٰ حالانکہ خود انہوں نے یہ فتویٰ دیا ہوا ہے کہ قادیان مکہ ہے جب اختلاف پیدا ہوا تو غیر مبائعین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کو بناء قرار دیتے ہوئے کہ ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں‘ لا ہور کو مدینہ ٹھہرایا اور قادیان کو مکہ- چنانچہ لاہور کو عرصہ تک مدینہ المسیح لکھتے بھی رہے- جب انہوں نے اپنے لئے