انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 567 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 567

۵۶۷ لاؤڈسپیکر کی ضرورت اس کے ساتھ ہی ان کیلئے لاؤڈسپیکر ضروری ہے کیونکہ ان کے ساتھ بچے ہوتے ہیں جو شور مچاتے ہیں- اس قدر مرد جو یہاں بیٹھے ہیں ان سے نصف تعداد کی عورتوں کیلئے لاؤسپیکر چاہئے- عورتوں کی تعداد مردوں کی نسبت نصف ہوگی مگر میں تقریر کرتے ہوئے جدھر سے منہ پھیرتا ادھر سے ہی کہنے لگ جاتیں کچھ سنائی نہیں دیتا حالانکہ میں پورے زور سے گلا پھاڑ پھاڑ کر بول رہا تھا- تو عورتوں کیلئے لاؤڈسپیکر کی جلد ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ مردوں سے جلد اس کیلئے چندہ جمع کر دیں گی- مردوں کیلئے بھی لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ہے- بہت سے لیکچرار اس لئے جلسہ میں لیکچر دینے کیلئے مقرر نہیں کئے جاتے کہ ان کی آواز سارے مجمع میں نہ پہنچ سکے گی- اگر لاؤڈ سپیکر کا انتظام ہو جائے تو ان کو بھی لیکچر دینے کا موقع دیا جا سکتا ہے- سفارشات میں لیکچر شروع کرنے سے پہلے کچھ سفارشات کرنا چاہتا ہوں جو میں من یشفع شعاعہ حسنہ یکن لہ نصیب منھا ۱؎ کے ماتحت ہمیشہ کیا کرتا ہوں- پہلی سفارش پہلی سفارش تو ایک صاحب کے متعلق ہے جن کا لڑکا گم ہو گیا ہے- وہ دوست جموں کے رہنے والے ہیں اور گم شدہ لڑکے کا نام عبدالکریم ہے- وہ دوست غریب آدمی ہیں- وہ لڑکے کی زیادہ تصاویر نہیں چھپوا سکتے- ایک تصویر انہوں نے دی ہے جس کے متعلق میں انتظام کر دوں گا کہ جو دوست ملاقات کے لئے آئیں ان کو دکھاتے جائیں اور کمروں میں بھی دکھا دی جائے- تصویر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے کے چہرہ کے نقوش ایسے ہیں کہ ان سے جلد شناخت کیا جا سکتا ہے- دوست خیال رکھیں اگر اس شکل و شباہت کا لڑکا انہیں کہیں ملے تو وہ قادیان میں اطلاع دیں- یہاں سے لڑکے کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی جائے گی- دوسری سفارش دوسری سفارش میں سید دلاور شاہ صاحب کے متعلق کرنا چاہتا ہوں- وہ جو کام پہلے کرتے تھے اس میں بعض وجوہات کے باعث نقص پیدا ہو گیا ہے یعنی پریس وغیرہ کی دقتیں درپیش ہیں- انہوں نے کتب خانہ جاری کیا ہے اور وہ خواہش کرتے ہیں کہ جو دوست کتابیں منگوانا چاہیں وہ ان سے منگوایا کریں اور جو کتابیں ان کے پاس موجود ہیں وہ خرید کر ان کی مدد کریں- مینیجر اسلامیہ پریس بک ڈپو لاہور ان کا پتہ ہے ان کے پاس سلسلہ سے تعلق رکھنے والی کتابیں بھی ہیں- مثلاً مباحثہ لاہور جو مولوی غلام رسول صاحب