انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 549 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 549

۵۴۹ افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۳۲ء پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان وعدوں کو پورا کرے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کئے اور دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کا جلوہ ہمارے سامنے رہے- خدا تعالیٰ ہر موقع پر ہماری مدد کرے وہ جس کے پیٹھ پر خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے- اور جس کے آگے خدا کی تلوار ہوتی ہے وہ کاٹا جاتا ہے- پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا ہاتھ ہماری پیٹھ پر ہو- وہ اپنی رحمتیں جلد ہم پر نازل کرے- اور ہماری کمزوریاں دور کر کے ہمارے دلوں کو ایسا مضبوط بنا دے جیسے پہاڑ ہوتے ہیں تا کہ دنیا کی تمام شرارتیں ہمارے ایمانوں کو ہلا نہ سکیں- پھر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اس رنگ میں ہم پر نازل ہوں کہ وہ ان کمزوریوں کو دور کر دیں جو ہمیں نظر نہیں آتیں اور ان کو بھی دور کر دے جو ہمارے دشمنوں کو نظر آتی ہیں- پھر ان کو بھی دور کر دے جو ہمیں بھی نظر آتی ہیں- خدا کا نور ہمارے آگے‘ پیچھے‘ ہمارے دائیں‘ ہمارے اوپر نیچے ہو- اس کے نور سے ہمارے اجسام روشن ہو ہم اس کے چاند بن جائیں جن سے دعا میں روشنی ہو- ہم اس کے ستارے بن جائیں جن سے دنیا کو ہدایت اور رہنمائی ملے- اے خدا تو ایسا ہی کر- اس کے بعد حضور نے تمام مجمع سمیت ہاتھ اٹھا کر دعا کی- (الفضل یکم جنوری ۱۹۳۳ء) ۱؎SAGACIOUS ہوشیار اور دانا ۲؎ لجمعہ: ۳‘۴