انوارالعلوم (جلد 12) — Page 468
۴۶۸ دور ہو جائے- (۲)سورہ مومن رکوع۶ میں بھی پہلے انالننصر رسلنا ۹۲؎فرما کر نصرت کا ذکر کیا ہے اور پھر واستغفر لذنبک وسبح بحمد ربک بالعشی والابکار ۹۳؎میں استغفار اور تسبیح کا حکم دیا ہے سورۃ محمد رکوع۲ میں بھی پہلے ساعت کے آنے کا ذکر ہے یعنی فتح کا- اور پھر واستغفر لذنبک ۹۴؎فرماتا ہے- (۴)سورہ نصر میں بھی پہلے فتح کا ذکر ہے- اور پھر آتا ہے فسبح بحمد ربک واستغفرہ۹۵؎ (۵)سورہ فتح میں بھی پہلے فتح کا ذکر ہے اور پھر غفر کا- فرمایا- انا فتحنالک فتحامبینا- لیغفرلک اللہ ما تقدم من ذنبک وما تاخر- ۹۶؎ان سب حوالوں میں فتح کے ساتھ ذنب یا استغفار کا ذکر ہے- یعنی یا تو فتح کے وعدہ کے بعد یا فتح کے ذکر کے بعد- چار جگہوں میں تو فتح کے وعدہ کے ساتھ استغفار کا ذکر کیا ہے- اور ایک جگہ فتح مبین کا ذکر ہے اور وہاں لیغفر کہا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تیری دعا سنی گئی اور ہم نے عام فتوحات کی بجائے تجھے فتح مبین عطا کی ہے تا کہ تیرے ذنب بخشے جائیں- اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کسی کو فتح و نصرت کا ملنا کیا گناہ ہے اور ہر جگہ فتح کے ساتھ یہ الفاظ کیوں آئے ہیں- اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور ذنب کسی اور قسم کا ہے- اگر گناہ مراد تھا تو چاہئے تھا کہ کسی گناہ کا ذکر کیا جاتا- مگر ایسا تو ایک جگہ بھی نہیں کیا گیا- بلکہ بجائے اس کے یہ بتایا کہ ہم تجھے فتح و نصرت دیتے ہیں- تو استغفار کر- اس سے صاف معلوم ہوا کہ اس کے معنی کچھ اور ہیں- اور وہ یہ کہ فتح کے ساتھ جو لوگ سلسلہ بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں ان کی تربیت پوری طرح نہیں ہو سکتی- نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم کے زوال کا وقت اسی دن سے شروع ہو جاتا ہے- جب کہ فتوحات شروع ہوتی ہیں- اور لوگوں کی تربیت اچھی طرح نہیں ہو سکتی- جب لاکھوں مسلمان ہو گئے اور وہ سارے ملک میں پھیلے ہوئے تھے تو ان کی تربیت ناممکن تھی- اس لئے فرمایا یہ بات بشریت سے بالا ہے کہ اتنے لوگوں کی پوری طرح تربیت کی جا سکے- ان کی تربیت خدا ہی کر سکتا ہے- اس لئے دعائیں کر کہ خدایا تو ہی ان کی نیک تربیت کا سامان پیدا فرما- اور پھر خوشخبری دی کہ ہم نے تمہاری دعائیں سن لی ہیں- انا فتحنالک فتحامبینا- لیغفرلک اللہ ما تقدم من ذنبک وما تاخر-ہم تجھ کو جو فتح عظیم دیں گے وہ ایسی صورت میں دیں گے کہ وہ فتح مبین ہوگی- حق و باطل میں تمیز کر دینے والی ہوگی اور صرف جسموں پر ہی نہیں ہوگی- بلکہ دلوں پر