انوارالعلوم (جلد 12) — Page 330
۳۳۰ مدیر اخبار ‘’وفا العرب’‘ سے گفتگو جواب: صحیح اعدادوشمار تو میں بتا نہیں سکتا لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ قریباً سات لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وقت بھی تیز رفتاری کیساتھ ترقی پذیر ہے- اور اکثر افراد جماعت احمدیہ اپنی زندگیاں تبلیغ وتبشیر کے لئے وقف کر چکے ہیں- ہمیں خدا کے فضل سے امید ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ بلادعربیہ وغیرہ میں جماعت احمدیہ کی کثیر تعداد پیداکر سکیں - سوال : آپ کا بلادشام کے دیکھنے کابھی کوئی ارادہ ہے؟ جواب: کثرت اشغال اور دیگر امور اس میں مانع ہیں- اگرچہ شامیوں کے حسن اخلاق کا مجھ پر گہرا اثر ہے- (الفضل ۲۰- اکتوبر ۱۹۳۱ء صفحہ۶-۷) ۱؎ اقباط : القبط۔مصر میں عیسائیوں کا ایک فرقہ