انوارالعلوم (جلد 12) — Page 217
۲۱۷ لیکن یہ امر آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ بڑے کاموں کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے- اگر میرا علم صحیح ہے اور آپ لوگوں کو جلد بہت سے حقوق ملنے والے ہیں‘ تو یہ کامیابی آپ کی ایسی ہو گی کہ اس کی نظیر ہندوستان میں اور کہیں نہیں ملتی اور کامیابی کے مقابلہ میں تکالیف بہت کم رہ جائیں گی- مجھے افسوس ہے کہ پوری طرح میرے منشاء کے مطابق کام نہیں ہوا- ورنہ مجھے یقین ہے کہ اس قدر تکا لیف بھی نہ ہوتیں- لیکن آپ لوگوں کو چاہئے کہ اگر اللہ تعالیٰ حقوق دلا دے تو سب گزشتہ ظلموں کو بھول کر آئندہ ترقی کے سامان پیدا کرنے میں لگ جائیں- ورنہ اگر اس وقت گزشتہ بدلے لینے کی طرف آپ متوجہ ہوئے تو بدلہ تو نہ معلوم آپ لے سکیں یا نہ لے سکیں‘ حقوق سے فائدہ اٹھانے سے آپ لوگ محروم رہ جائیں گے‘ یاد رکھیں کہ مسلمان نہایت وسیع الحوصلہ ہوتا ہے- میں انشاء اللہ جس وقت خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو کامیاب کیا‘ ایک ا یسا پروگرام آپ لوگوں کے سامنے اور آپ کے ہندوستان کے خیرخواہوں کے سامنے رکھوں گا جس پر چل کر مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اپنے حقوق سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی ہمسایہ قوموں سے بھی آپ کے تعلقات خوشگوار رہیں گے- میں اپنی طرف سے بھی یہ وعدہ کرتا ہو کہ انشاء اللہ ہر ممکن امداد آپ کی آئندہ ترقی کے لئے دیتا رہوں گا- وما تو فیقی لا باللہ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (تاریخ احمدیت جلد۶ ضمیمہ نمبر۱ صفحہ۲۲‘۲۳ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)