انوارالعلوم (جلد 12) — Page 581
۵۸۱ کہ مکانات بنوانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں شامل ہونے والوں کیلئے پچیس روپیہ کا ایک حصہ رکھا گیا ہے- دوست اس کمیٹی میں شریک ہوں حصہ ڈالیں اور یہاں مکان بنوائیں- میں نے یہ بھی تحریک کی ہے کہ دس دس بارہ بارہ روپیہ کے ﷺ کی کمیٹی بھی بنائی جائے تا کہ کم آمدنی والے بھی مکان بنوا سکیں- اس طرح ایک تو قادیان میں دوستوں کے مکانات بنیں گے دوسرے قادیان کی مشرقی طرف آبادی بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیش گوئی پوری ہوگی- میں خود اس کمیٹی کا حصہ دار ہوں مگر میں نے قرض لے کر ایک مکان بنوایا ہے کیونکہ اب ہمارے گھر میں اتنی تنگی ہے کہ ایک ایک کمرہ میں جیل کی اتنی جگہ کے مقابلہ میں دو گنے افراد رہتے ہیں اس کمیٹی میں دوست شامل ہو سکتے ہیں- مجھے مکان بنوانے سے ہمیشہ آتا ہے- جو مکان بنوایا گیا ہے اس کے متعلق بھی میرے دل پر بوجھ ہے اس لئے دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ دعا کریں خدا تعالیٰ اس مکان کو بابرکت کرے- میں تو اس میں رہنے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا میرے لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مکان ہی بہترین ہے مگر جو نسل اس میں جا کر رہے اس کیلئے دعا کی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکات سے اسے حصہ ملے- سلسلہ کی مالی حالت میں نے اس سال اعلان کیا تھا کہ چندہ خاص نہ لیا جائے گا باوجودیہ کہ مجلس مشاورت کے وقت جو بجٹ پیش ہوا اس میں چندہ خاص کی مد رکھی گئی تھی اور احباب نے اس کے رکھنے پر زور بھی دیا تھا مگر میں نے اس سال کے لئے چندہ خاص نہ رہنے دیا- اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجٹ میں ۵۵ ہزار کی کمی ہو گئی ہے اور اس وقت کارکنوں کی تین تین ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں تا ہم ارادہ یہی ہے کہ سال کے آخر تک چندہ خاص کی تحریک نہ کی جائے گی- مجلس مشاورت کے نمائندے مگر قابل غور بات یہ ہے کہ ہر سال جماعتوں کے نمائندے مجلس شوریٰ کے موقع پر بجٹ پر غور کر کے اسے پاس کرنے کی سفارش کرتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں کہ اس بجٹ کو پورا کریں گے- مگر پھر صدائے برنخواست کا معاملہ ہوتا ہے- ایسی حالت میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ یا تو جماعتیں ایسے لوگوں کو مجلس مشاورت میں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجتی ہیں جو انہیں جا کر کچھ بتاتے ہی نہیں- یا پھر ایسے لوگوں کو بھیجا جاتا ہے جن کا جماعتوں میں کوئی اثر نہیں ہوتا- یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جو