انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 580

۵۸۰ طرح نہیں ہونا چاہئے کہ ایک نے آگے سے ہاتھ کھینچا ہوا ہو تو دوسرا پیچھے سے کھینچنے لگ جائے- اگر مصافحہ کرنے کا موقع نکل گیا ہو تو جانے دینا چاہئے اور آگے سے مصافحہ کرنا چاہئے اسی لئے میں نے ملاقات کیلئے وقت رکھا ہوا ہے تا کہ ہر ایک کو مصافحہ کا موقع مل سکے- پھر بعض لوگ سمجھتے ہیں مصافحہ یا ملاقات کیلئے نذر ضروری ہے مگر یہ گندہ خیال ہے- اس کا ملاقات یا مصافحہ سے کوئی تعلق نہیں ہے- خدا تعالیٰ فرماتا ہے کونوا مع الصادقین ۶~~} اور جو مصافحہ کرتا ہے وہ ایک رنگ میں معیت حاصل کر لیتا ہے- دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے ملاقات کیا کریں اور یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں کہ ملاقات کیلئے یا بیعت کیلئے نذر ضروری ہے- معلوم ہوتا ہے عورتوں کو یہ باتیں نہیں بتائی جاتیں- اس دفعہ عورتوں نے جب بیعت کی تو ایک عورت کھڑی ہو کر کہنے لگ گئی تم نے بیعت کی ہے نذر کیوں نہیں دیتیں- میں نے اسے بہتیرا کہا بیٹھ جاؤ یہ کہنا گناہ ہے مگر وہ یہی کہتی گئی کہ یہ کس طرح گناہ ہے نذر دینی ضروری ہے- اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں- ملاقات کرنے والے دوستوں کو میں ایک بات یہ کہنی چاہتا ہوں کہ ناخن کٹانا اسلام کی سنت ہے- مگر میں نے دیکھا کئی لوگ اچھی طرح ناخن نہیں کٹواتے- ایک صاحب نے مجھ سے مصافحہ کیا تو ان کے ناخن سے میرا ہاتھ زخمی ہو گیا- یہ تو میں نہیں کہتا کہ مصافحہ نہ کرو یہ بھی نہیں کہتا کہ مصافحہ کرتے وقت جھپٹا نہ مارو- جلدی میں جھپٹا مارنا ہی پڑتا ہے مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ ناخن اچھی طرح کٹانے چاہئیں تا کہ مجھے زخم نہ لگے- میں نے ایک نصیحت یہ کی ہوئی ہے کہ ہماری جماعت کے دوست سونٹا رکھا کریں- یہ نصیحت اب بھی قائم ہے مگر اس میں میں ایک ترمیم کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مصافحہ کرتے وقت سونٹا ساتھ نہ ہو- سونٹا ہاتھ میں یا بغل میں دبائے ہوئے مصافحہ کرنے سے وہ سیدھا میرے منہ کی طرف ہوتا ہے اور اس کے لگنے کا خطرہ ہوتا ہے- قادیان آنا اور مکان بنوانا ایک نصیحت میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ جلسہ کے بغیر بھی دوستوں کو قادیان آتے رہنا چاہئے- حضرت مسیح موعود علیہالصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے جو بار بار قادیان نہیں آتا اس کے ایمان کے متعلق مجھے خطرہ ہے- ادھر یہاں کی بودوباش کو آپ نے ضروری قرار دیا ہے- پس احباب کو چاہئے کہ قادیان کو زندگی میں وطن بنانے اور مر کر مدفن بنانے کی کوشش کریں اسی کے ماتحت میں نے ایک تحریک کی ہے