انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 493

۴۹۳ ندائے ایمان (نمبر۳) ‏اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ- ھوالناصر ندائے ایمان (نمبر۳) اسلام کی دوستی کے پردہ میں دشمنی اسلام کی سب سے بڑی خوبی اس کی وہ زندگی ہے جس کا جواب دوسرے کسی مذہب میں موجود نہیں- ماضی کے قصے ہر اک مذہب میں موجود ہیں لیکن ذیل کے معیار پر سوائے اسلام کے کوئی پورا نہیں اترتا- مثلا کلمة طبیة کشجرة طیبة اصلھا ثابت و فرعھا فی السماء توتی اکلھا کل حین باذن ربھا ۱؎ پاک کلام کی حالت پاک درخت کی طرح ہے جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور جس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنا پھل ہر وقت دیتا ہے- یہ پھل صرف اسلام میں ہی موجود ہے اور اس کی زندگی پر ایک زبردست شاہد ہے- انہی پھلوں میں سے ایک پھل کا نام رسول کریم ﷺ نے مسیح موعود اور مہدی موعود رکھا ہے- اور مسلمان تیرہ سو سال سے برابر اس زمانہ کا انتظار کرتے چلے آئے ہیں جب اسلام کے درخت کو یہ پھل لگے اور دوسرے مذہبوں پر اس کی برتری ثابت کرے اور ایسا کیوں نہ ہوتا جب کہ رسول کریم ﷺ نے خود اس کے زمانہ کا ان الفاظ میں شوق دلایا ہے کہ اسلام کس طرح ہلاک ہو سکتا ہے جب کہ اس کے شروع میں میں اور آخر میں مسیح موعود ہیں-۲؎ اور پھر فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا ابتدائی حصہ اچھا ہے یا آخری-۳؎ پس رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد مسلمانوں کے لئے سب سے بڑھ کو خوش کن خواب مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کو پانا تھا- ان کے بڑے اور ان کے چھوٹے‘ ان کے عالم اور