انوارالعلوم (جلد 12) — Page 408
۴۰۸ تو اس لئے کہ کام کے رک جانے کا اندیشہ ہے اور خوشی اس لئے کہ ہماری جماعت کے لوگوں میں غیرت پائی جاتی ہے- کئی دوستوں نے لکھا کہ کشمیر کیلئے ہم سے چندہ لے لیجئے مگر دوسروں سے نہ منگوائیے- میں نے انہیں لکھا کہ خدا کیلئے مانگنا بھی ثواب کا کام ہے ہماری جماعت کے لوگوں کو یہ ثواب بھی حاصل کرنا چاہئے- پس دوستوں کو چاہئے کہ دوسروں سے مسلمانان کشمیر کی امداد کیلئے روپیہ وصول کریں- ہر جگہ کی جماعتیں یہ کوشش کریں اور چندے بھجوائیں تاکہ کام جاری رہے- بہرحال ہم نے یہ کام چلانا ہے اگر دوسرے لوگوں سے وصول نہ کریں گے تو خود دینا پڑے گا- مگر میں چاہتا ہوں اس کام میں دوسروں کی ہمدردی بھی حاصل کی جائے اور یہ اس طرح ہو سکتی ہے کہ ان سے چندہ لیا جائے- پس امراء سے اس کام کیلئے چندہ مانگو اور اس کام کی اہمیت ان پر ظاہر کرو- لیکن اگر کوئی چندہ نہ دے تو کہو ایک پیسہ ہی دے دو- اگر یہ بھی نہ دے تو کہہ دیا جائے میں آپ کی طرف سے دے دیتا ہوں یہاں تک کہ اس کی چھپی ہوئی غیرت ظاہر ہو جائے اور اس کام میں حصہ لینے لگ جائے- قادیان میں مکان بنانے کی تحریک ترقی کے آثار کے ساتھ مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کرنا ضروری ہوتا ہے- اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے لیکن پہلے بندہ کو کوشش کرنی چاہئے- قادیان ہمارا مرکز ہے اور اس پر دشمن کی نظر ہے- اس لئے قادیان کی ترقی کی کوشش کرنی چاہئے- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان میں رہنے اور مکان بنانے پر بہت زور دیا ہے- پس میں دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ قادیان میں مکان بنائیں تا کہ قادیان کو وسعت حاصل ہو اور اس مقام کی ظاہری عظمت بھی قائم ہو- اس کے لئے میں نے بھی ایک سکیم بنائی ہے اور خطوط کے ذریعہ شائع کی گئی ہے جو یہ ہے کہ ایک حصہ پچیس روپے ماہوار کا رکھا گیا ہے کل حصے ۱۲۰ رکھے گئے ہیں- ایک شخص ایک یا زیادہ حصے لے سکتا ہے- چنانچہ ایک دوست نے دس حصے لئے ہیں- اس طرح جو روپیہ جمع ہو وہ قرعہ ڈال کر ہر مہینے میں ایک دوست کو دے دیا جائے جو اس روپیہ سے مکان بنا لے- اس طرح ۱۲۰ حصوں کے مکان نئے اور اچھے بن جائیں گے- یہ تحریک میں نے جولائی میں شائع کی تھی- اس کے ماتحت ۱۴۰ حصوں کی درخواستیں آ چکی ہیں اور چونکہ اس طرح مکان بنانے کیلئے ایک جگہ مخصوص کی گئی تھی کہ وہاں مکان بنائے جائیں اس لئے بعض شاکی ہیں کہ وہ اور جگہ زمین لے چکے ہیں‘ انہیں وہاں مکان بنانے کی