انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 196

۱۹۶ اور بھی کئی باتیں ہیں جو میں کہنی چاہتا ہوں لیکن سردست میں اپنے اس خط کو اس بات پر ختم کرتا ہوں کہ اے اہل کشمیر! آپ کو یہ امر ایک منٹ کے لئے بھی نہیں بھلانا چاہئے کہ مسٹر عبداللہ جو آپ سے زیادہ نازو نعم میں پلے ہوئے ہیں- جو ظاہری تعلیم کی آخری ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور جو اگر کسی مہذب ملک میں ہوتے اور کسی منصف حکومت سے ان کا واسطہ پڑتا تو کسی نہایت ہی اعلیٰ عہدہ پر ہوتے‘ آج قید خانہ کی تاریک کوٹھڑی میں بند ہیں- کسی اپنے جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ صرف اس لئے کہ اے اہل کشمیر! آپ لوگ غلامی سے آزاد ہو جائیں اور آپ کی اولادیں عزت کی زندگی بسر کریں- خاکسار میرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی قادیان- ضلع گورداسپور (پنجاب) ۲۷-۱-۱۹۳۲ء (تاریخ احمدیت جلد۶ ضمیمہ نمبر۱ صفحہ۷ تا ۱۲ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)