انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 153 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 153

۱۵۳ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر مظلومینِ کشمیر کے متعلق مسلمانان ِہندوستان اپنا فرض ادا کریں ریاست کے تشدّد پر اظہار ِمذمت کشمیر کی تازہ خبروں نے تمام مہذب دنیا کو حیرانوششدر کر دیا ہے- باوجود عارضی سمجھوتہ کے ریاست نے مسلمانوں کے کئی مقتدر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور جو لوگ اس فعل پر اظہارناراضگی کرنے کے لئے جمع ہوئے گولی کا نشانہ بنا کر بہت سے آدمی قتل اور زخمی کر دیئے گئے ہیں- یہ وقت ہے کہ ہندوستان کے ہر گوشہ سے ریاست کے اس فعل پر اظہار مذمت ہو تاکہ ریاست کو معلوم ہو جائے کہ ریاست کے باہر کے مسلمان اپنے بھائیوں کے درد میں شریک ہیں- پس میں ہر اک انجمن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس فعل پر مذمت کا ووٹ پاس کر کے ریاست کو اطلاع دے- مسلمان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ اسی طرح چاہئے کہ جناب وائسرائے سے اپیل کی جائے کہ وہ دخل دے کر مسلم لیڈروں کو قید سے چھڑائیں تا کہ مسلمانان کشمیر اپنے مطالبات پیش کر سکیں- جب تک مسلم لیڈر نہ چھوڑے جائیں گے‘ مسلمان اپنے مطالبات پیش نہ کریں گے- اور اگر کوئی شخص بغیر اس کے سمجھوتہ کرے گا تو قومی غدار سمجھا جائے گا- کشمیر کے مظلومین کی امداد کی ضرورت اسی طرح ضرورت ہے کہ کشمیر کے مظلوموں کی امداد کے لئے ہر جگہ پر چندہ جمع