انوارالعلوم (جلد 12) — Page 141
۱۴۱ گو وہ ایسے امور میں بھی احرار کو مخاطب کر کے ان کی مخالفت نہ کرے گی‘ صرف اپنے اصول پر زور دیتی رہے گی- کیا میں امید رکھوں کہ عملہ ‘’انقلاب’‘ یا اور کوئی صاحب اس قسم کے سمجھوتہ کی کوشش کریں گے؟ احرار کے خوش کرنے کی انتہائی کوشش میں آخر میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ احرار کو خوش کرنے کے لئے میں انتہائی کوشش کر چکا ہوں- اور اس بارہ میں خصوصیت سے ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب‘ مکرمی مولوی غلام رسول صاحب مہر اور مولانا محمد اسماعیل صاحب غزنوی سے خط و کتابت کرتا رہا ہوں- اسے صرف اس لئے شائع نہیں کرتا کہ چونکہ وہ پرائیویٹ تھی- شاید ان صاحبان کو اس کی اشاعت پر اعتراض ہو- اس بارہ میں جو ان احباب سے میں نے خط و کتابت کی ہے اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں میں کس حد تک اتفاق قائم رکھنے کی جدوجہد کر چکا ہوں- خاکسار مرزا محمود احمد ۲۴ ستمبر ۱۹۳۱ء (الفضل ۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء)