انوارالعلوم (جلد 12) — Page 594
انوار العلوم جلد ۱۳ فائدہ کے لئے مبعوث ہوا ہے۔ ۵۹۴ بعض اہم اور ضروری امور میرے نزدیک موجودہ حالات میں مسلمانوں کے مسلم کانفرنس اور الہ آباد کانفرنس مطالبات انتقال من مال الله تباری کانفرنس پر - نے غلطی کی وہ مسلمانوں میں شقاق پیدا کر رہی ہے اور عملاً نظر آ رہا ہے کہ لڑائی جھگڑے زیادہ بڑھ رہے ہیں مگر ہم کسی ایک فریق پر الزام نہیں لگا سکتے۔ وجہ یہ کہ جہاں مسلم کانفرنس کے مطالبات ٹھیک ہیں وہاں وہ الہ آباد کانفرنس کے خلاف ایک غلطی کر رہی ہے اور وہ یہ کہ اس میں شریک ہونے والے مسلمان لیڈروں نے ابھی کوئی فیصلہ کیا ہی نہیں تھا کہ انہیں غدار قرار دے دیا گیا۔ یہ طریق کام کرنے کا نہیں۔ چاہئے کہ ہم ایک دوسرے پر اعتماد کریں۔ میرے نزدیک مناسب نہ تھا کہ اس موقع پر ہندو مسلمانوں کی کانفرنس ہو مگر جب ہوئی تو ہمارا فرض تھا کہ اس میں شریک ہونے والوں کو ان کی غلطی دلائل سے سمجھاتے نہ کہ سوٹے سے۔ اس طریق عمل سے ہم بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک ہونے والے مسلمان لیڈروں کو غدار کہنا ٹھیک نہیں ان میں دیانت دار اور خدمت گزار لوگ بھی موجود ہیں مگر اسی طرح پھانسی پر چڑھ رہے ہیں جس طرح راجہ چڑھا تھا۔ احمدیوں کو نصیحت ہماری جماعت کے جو دوست ۔ دست سیاسی امور میں حصہ لیتے ہیں وہ مسلمانوں کے حقوق اور مطالبات کے متعلق میرے مضامین پڑھیں اور اپنے اپنے علاقہ کے لوگوں کو ان کے مطالب سمجھائیں۔ میرے نزدیک مسلم کانفرنس جو مطالبات پیش کر رہی ہے وہ صحیح ہیں اور الہ آباد کانفرنس میں حصہ لینے والے جس رنگ میں سیاسی امور طے کر رہے ہیں وہ غلط ہیں اور مسلمان کے لئے نقصان رساں۔ ایک اور خطرناک تحریک ملک میں جاری ہے اور وہ قتل و غارت کی خطرناک تحریک حقل وفات کا سلسلہ ہے۔ ایک جماعت ایسی ہے جو کہتی ہے کہ انگریزوں کو اور ان سے تعاون کرنے والوں کو مار دیں گے۔ میرے نزدیک یہ تحریک انگریزوں کے خلاف اتنی نقصان رساں نہیں ہے جتنی مسلمانوں کے لئے ہے۔ جہاں جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے وہاں ہی یہ تحریک زوروں پر ہے مگر مسلمان اس میں شامل نہیں ہیں۔