انوارالعلوم (جلد 12) — Page 573
۵۷۳ علمی مضمون کے متعلق اطلاع اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ طریق ہے کل کی تقریر کیلئے میں نے علمی مضمون رکھا ہے اس کیلئے دوست کاغذ پنسل لے کر آئیں اور منتظمین روشنی کا انتظام کریں تا کہ اندھیرا ہو جانے پر دوست آسانی سے تقریر کے نوٹ لے سکیں- بعض دوست تقریر کے نوٹ لینے میں اس لئے سستی کرتے تھے کہ تقریر چھپ جائے گی لیکن خدا تعالیٰ کی مصلحت کے ماتحت چار سال سے سالانہ جلسہ کی تقریریں چھپی ہی نہیں- میں امید کرتا ہوں کہ کل کے لیکچر میں بعض حصے ایسے ہوں گے کہ وہ نوجوان طبقہ جو عیسائیوں کے اثر سے متاثر ہے اس کیلئے بہت مفید ہونگے اور عیسائیت کے فتنہ کے مقابلہ میں ان سے بہت کچھ مدد ملے گی- جلسہ سالانہ کی اہمیت اس کے بعد جلسہ سالانہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں- اس جلسہ کو خدا تعالیٰ نے بڑی اہمیت دی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا خاص نشان ہے- جماعت کو چاہئے کہ اسے پوری شان کے ساتھ قائم رکھے اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ آج تک جماعت نے اس جلسہ کی شان قائم رکھی ہوئی ہے- آج (۲۷- دسمبر( کی رپورٹ مظہر ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت آج چار ہزار مہمانوں کی زیادتی ہے- یعنی چار ہزار زائد مہمانوں کو کھانا دیا گیا- جلسہ گاہ کے لحاظ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری ہوئی ہے اور ابھی لوگ باہر کھڑے ہیں حالانکہ اس دفعہ گزشتہ سال کی نسبت ۳x۳ فٹ بڑھ گئی ہے- یعنی منتظمین کو تو بڑھانے کا خیال نہ تھا لیکن اتنی بڑھ گئی- احباب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھ رہی ہے تو سالانہ جلسہ میں حاضری بھی بڑھے- باقی رہا یہ کہ پھر خرچ کی کیا صورت ہوگی اس کے متعلق لا تخش عن ذی العرش اقلالا ۳؎ کو پیش نظر رکھنا چاہئے- یعنی خدا تعالیٰ کے متعلق کمی کا خیال کبھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ زیادتی کی امید رکھنی چاہئے- اسی طرح یہ خیال کہ بہت زیادہ لوگ آ گئے تو پھر وہ تقریریں کس طرح سن سکیں گے- اس کے متعلق بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جب لوگ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی باتیں سننے کیلئے آئیں گے تو خدا تعالیٰ ان کو سنانے کا انتظام بھی کر دے گا- اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ایک آلہ لاؤڈ سپیکر بنوا دیا ہے چونکہ تبلیغ کی تکمیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے مخصوص تھی اور اس کیلئے جلسہ رکھا گیا اور جب یہ زمانہ آیا کہ کثیر مجمع کو سنانا مشکل ہو گیا تو خدا تعالیٰ نے لاؤڈسپیکر نکال دیا- اگر حضرت مسیحؑ کی جماعت تبلیغی جماعت تھی تو ان کے