انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 570 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 570

۵۷۰ آپ کی روحانی ترقی اب جاری نہیں- اگر کوئی یہ کہتا ہے تو وہ رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتا ہے اور جب ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ کی روحانی ترقی جاری ہے تو معلوم ہوا کہ آپ کے مکمل ہونے کا یہ مطلب ہے کہ تمام انسانوں سے آپ مکمل ہیں- نہ یہ کہ آپ میں ترقی کی کوئی گنجائش نہیں- ہم ہر روز اللھم صل علی محمد کہتے ہیں- اگر سب کچھ رسول کریم ﷺ کو مل چکا ہے تو پھر یہ کہنے کے کیا معنی- اس کا مطلب تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے خزانے اتنے وسیع ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی ترقی بھی ہمیشہ ہوتی رہے گی- مسلمان اسلامی انگریزی اخبارات کے متعلق یہی کہتے رہتے ہیں کہ ان میں سٹیٹسمین کی سی خوبیاں نہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ ابتداء میں ایسی خوبیاں کس طرح پیدا کی جا سکتی ہیں- میں کہتا ہوں کہ اگر سٹیٹسمین میں خوبیاں ہیں تو اسے بھی خریدو لیکن کم از کم ایک مسلمان اخبار بھی ضرور خریدو- میں چودہ پندرہ اخبارات خریدتا ہوں اگر میں ایک ہی اخبار خریدتا تو بھی ایسٹرن ٹائمز یا کوئی اور اسلامی پرچہ ضرور خریدتا خواہ اس کے پڑھنے میں کتنی ہی تکلیف ہوتی- جو صاحب ایک ہی اخبار خرید سکتے ہیں انہیں میں کہتا ہوں ایسٹرن ٹائمز خریدیں- خریداروں کے بڑھنے سے ہی اخبارات ترقی کر سکتے ہیں اور مکمل بن سکتے ہیں- ‏ چھٹی سفارش ایک سفارش میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے متعلق منشی محمد دین صاحب فوق ایڈیٹر کشمیری اخبار لاہور نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں- ان میں عمدہ عمدہ کتابیں بھی ہیں- کشمیر کے متعلق حالات معلوم کرنے والے اصحاب وہ کتابیں خریدیں- ساتویں سفارش ایک ضروری سفارش میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ منشی احمد دین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی ہیں‘ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف جو مقدمات مخالفین نے دائر کئے تھے ان کے دوران میں بڑی خدمت کرتے رہے ہیں‘ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ان سے انس تھا‘ وہ آج کل بیکار ہیں ان کی آنکھوں میں نقص پیدا ہو گیا ہے اور ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں- ان کو کتابوں کا عشق رہا ہے اور انہوں نے سلسلہ کی اور دوسری دس ہزار مالیت کے قریب کی کتابیں جمع کی ہوئی ہیں بیسیوں ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی شائع شدہ آپ کی تصانیف حاصل کرنے کا شوق ہو جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے اور وہ حضرت مسیح موعود