انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 568

۵۶۸ راجیکی نے کیا تھا- عام طور پر لوگ مولوی صاحب کا کلام پسند کرتے ہیں‘ وہ خریدیں- دوسری کتاب ‘’تحقیق واقعات کربلا’‘ ہے- جو ہمارے دوست اور میرے استاد منشی خادم حسین صاحب خادم بھیروی نے لکھی ہے اور بہت اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے- خادم صاحب کا طرز تحریر ایسا ہے کہ شیعہ کبھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے سخت لکھا بلکہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان کا کلام بہت نرم اور میٹھا ہوتا ہے وہ جو کچھ لکھتے ہیں احمدیت کی روشنی میں لکھتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں- جو دوست سید دلاور شاہ صاحب کی کتابیں خریدنا چاہیں وہ ان سے لاہور کے پتہ سے منگوا لیں- تیسری سفارش تیسری سفارش سلسلہ کی ان کتب کے متعلق کی جاتی ہے جو اس سال نئی شائع ہوئیں یا دوبارہ شائع ہوئیں‘ مسئلہ کشمیر‘ ہندو راج کے منصوبے‘ مقدمہ بہاولپور میں بیان وغیرہ بک ڈپو نے شائع کی ہیں اور منشی فخر الدین صاحب نے مترجم قرآن درس القرآن حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور بعض اور کتابیں شائع کی ہیں اسی طرح دوسرے کتب فروشوں کی کتابیں ہیں- ہماری جماعت خدا کے فضل سے علمی جماعت ہے احباب کو چاہئے کہ کتب شائع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیا کریں تا کہ وہ جلدی جلدی اور کتب شائع کرتے رہیں- اس سال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دو کتابیں تحفہ گولڑویہ‘ اور کتاب البریہ بھی شائع ہوئی ہیں- ان کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے متعلق سفارش کرنا ایک قسم کی ہتک ہے اس لئے ان کے متعلق تو میں سفارش کا لفظ نہیں کہہ سکتا ہاں احباب کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ کتابیں جو نایاب تھیں‘ دوبارہ چھپ گئی ہیں احباب ان سے فائدہ اٹھائیں- چوتھی سفارش چوتھی سفارش سید ممتاز علی صاحب مالک اخبار تہذیب النسواں لاہور کی ایک کتاب مضامین قرآن کے متعلق ہے- سید صاحب کا بیان ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب لاہور گئے تو اس کتاب کا مسودہ منگوا کر اس کے ذریعہ بعض حوالے نکالے تھے- میں سمجھتا ہوں یہ بات صحیح ہوگی اور اس طرح کتاب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت بھی حاصل ہے- میں نے دیکھا ہے اس قسم کی پہلی کتابوں سے یہ بہتر کتاب ہے- مختلف مضامین کی آیتیں اس کے ذریعہ باسانی نکالی جا سکتی ہیں