انوارالعلوم (جلد 12) — Page 567
انوار العلوم جلد ۱۴ ۵۶۷ بعض اہم اور ضروری امور اس کے ساتھ ہی ان کیلئے لاؤڈ سپیکر ضروری ہے کیونکہ ان کے لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ساتھ بچے ہوتے ہیں جو شور مچاتے ہیں۔ اس قدر مرد جو یہاں بیٹھے ہیں ان سے نصف تعداد کی عورتوں کیلئے لاؤڈ سپیکر چاہئے۔ عورتوں کی تعداد مردوں کی نسبت نصف ہو گی مگر میں تقریر کرتے ہوئے جدھر منہ پھیرتا اُدھر سے ہی کہنے لگ جاتیں کچھ سنائی نہیں دیتا حالانکہ میں پورے زور سے گلا پھاڑ پھاڑ کر بول رہا تھا۔ تو عورتوں کیلئے لاؤڈ سپیکر کی جلد ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ مردوں سے جلد اس کیلئے چندہ جمع کر دیں گی۔ مردوں کیلئے بھی لاؤڈ سپیکر کی ضرورت ہے۔ بہت سے لیکچرار اس لئے جلسہ میں لیکچر دینے کیلئے مقرر نہیں کئے جاتے کہ ان کی آواز سارے مجمع میں نہ پہنچ سکے گی۔ اگر لاؤڈ سپیکر کا انتظام ہو جائے تو ان کو بھی لیکچر دینے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ میں لیکچر شروع کرنے سے پہلے کچھ سفارشات کرنا چاہتا ہوں جو میں مَنْ يَشْفَعُ سفارشات شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبَ مِنْهَا کے ماتحت ہمیشہ ماتحت ہمیشہ کیا کرتا ہوں۔ پنی سفارش تو ایک صاحب کے متعلق ہے جن کا لڑکا گم ہو گیا ہے۔ وہ پہلی سفارش دوست جموں کے رہنے والے ہیں اور گم شدہ لڑکے کا نام عبدال کا نام عبد الکریم ہے۔ وہ دوست غریب آدمی ہیں۔ وہ لڑکے کی زیادہ تصاویر نہیں چھپوا سکتے۔ ایک تصویر انہوں نے دی ہے جس کے متعلق میں انتظام کر دوں گا کہ جو دوست ملاقات کے لئے آئیں ان کو دکھاتے جائیں اور کمروں میں بھی دکھا دی جائے ۔ تصویر دیکھنے سے سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے کے چہرہ کے نقوش ایسے ہیں کہ ان سے جلد شناخت کیا جا سکتا ہے۔ دوست خیال رکھیں اگر اس شکل و شباہت کا لڑکا انہیں کہیں ملے تو وہ قادیان میں اطلاع دیں۔ یہاں سے لڑکے کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی جائے گی۔ رو دوسری سفارش میں سید دلاور شاہ صاحب کے متعلق کرنا چاہتا ہوں۔ وہ وسری سفارش جو کام پہلے کرتے تھے اس میں بعض وجوہات کے باعث نقص پیدا ہو گیا ہے یعنی پر لیس وغیرہ کی دقتیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کتب خانہ جاری کیا ہے اور وہ خواہش کرتے ہیں کہ جو دوست کتابیں منگوانا چاہیں وہ ان سے منگوایا کریں اور جو کتابیں ان کے پاس موجود ہیں وہ خرید کر ان کی مدد کریں۔ مینیجر اسلامیہ پریس بک ڈپو لاہور ان کا پتہ ہے ان کے پائن سلسلہ سے تعلق رکھنے والی کتابیں بھی ہیں۔ مثلاً مباحثہ لاہور جو مولوی غلام رسول صاحب