انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page vi

۳ کیا اور انہیں ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑا اور ایوانِ قیصر کے درو دیوار میں بھی قدرے جنبش پیدا ہوئی ۔ شومئی قسمت کہ برصغیر کی سیاست میں سازشوں نے ایک خطر ناک شگاف پیدا کیا اور یہ جد و جہد اپنے منتہائے مقصود کو نہ پہنچ سکی ۔ یہ وہ احوال ہیں جن کا اس جلد میں بطورِ خاص تذکرہ ہے ۔ ظلمت و بربریت کی سیاہ رات میں اہل کشمیر کیلئے جہاں آپ نے بے لوث خدمات سرانجام دیں وہاں ان کی کامیابی و کامرانی کی نوید دیتے ہوئے خدا کے موعود خلیفہ نے ان کو یہ خوشخبری بھی عطا فرمائی ۔ جس طرح رات ہمیشہ نہیں رہتی آپ لوگوں کی تکالیف بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی آخر کامیابی کا دن چڑھے گا۔ اور وہ دن اُن ہی کیلئے مبارک ہوگا جنہوں نے اس وقت قومی کام کیلئے قربانیاں کی ہیں۔ دوسرے لوگوں کا منہ اُس دن کالا ہوگا اور اپنی شرمندگی اور ندامت کو چھپانے کا کوئی ذریعہ انہیں نہیں ملے گا۔ پس اے بھائیو! ہمت کرو اور صبر سے کام لو اور استقلال سے قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے چلے جاؤ کہ خدا تعالی کی مدد ظالم کے ساتھ نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔ اپنی بے بسی اور بے کسی کو نہ دیکھو اپنے خدا کی طرف دیکھو جو بے بسوں اور بے کسوں کا یار ہے وہ خود آپ کیلئے لوگوں کے دلوں میں ہمدردی پیدا کر دے گا اور غیب سے نصرت کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔ جو بات آج نا ممکن نظر آتی ہے کل کو ممکن ہی نہیں آسان نظر آئے گی ۔ آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں، کل اسے کھیل سمجھیں گے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد انشاء اللہ کروں گا اور میں اس وعدہ پر قائم ہوں اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت دے گا۔ اس جلد کی تیاری کے سلسلہ میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔