انوارالعلوم (جلد 12) — Page 549
انوار العلوم جلد ۱۲ ۵۴۹ افتتاحی خطاب جا۔ سالانہ ۱۹۳۲ء خدا پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان وعدوں کو پورا کرے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کئے اور دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کا جلوہ ہمارے سامنے رہے۔ تعالی ہر موقع پر ہماری مدد کرے وہ جس کی پیٹھ پر خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے۔ اور جس کے آگے خدا کی تلوار ہوتی ہے وہ کاٹا جاتا ہے۔ پس آؤ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا ہاتھ ہماری پیٹھ پر ہو۔ وہ اپنی رحمتیں جلد ہم پر نازل کرے۔ اور ہماری کمزوریاں دور کر کے ہمارے دلوں کو ایسا مضبوط بنادے جیسے پہاڑ ہوتے ہیں تاکہ دنیا کی تمام شرارتیں ہمارے ایمانوں کو ہلا نہ سکیں۔ پھر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اس رنگ میں ہم پر نازل ہوں کہ وہ ان کمزوریوں کو دور کر دیں جو ہمیں نظر نہیں آتیں اور ان کو بھی دور کر دے جو ہمارے دشمنوں کو نظر آتی ہیں۔ پھر ان کو بھی دور کر دے جو ہمیں بھی نظر آتی ہیں۔ خدا کا نور ہمارے آگے پیچھے ، ہمارے دائیں ، ہمارے اوپر نیچے ہو۔ اس کے نور سے ہمارے اجسام روشن ہوں ہم اس کے چاند بن جائیں جن سے دنیا میں روشنی ہو ۔ ہم اس کے ستارے بن جائیں جن سے دنیا کو ہدایت اور رہنمائی ملے ۔ اے خدا تو ایسا ہی کر۔ لم اس کے بعد حضور نے تمام مجمع سمیت ہاتھ اُٹھا کر دعا کی۔ (الفضل حکیم جنوری ۱۹۳۳ء) SAGACIOUS ہو شیار اور دانا الجمعة : ٤٣