انوارالعلوم (جلد 12) — Page 502
انوار العلوم جلد ۱۲ ۵۰۲ جدید عمارت میں دفاتر صدر انجمن کے افتتاح کی تقریب ایک تو سلسلہ کے کاموں کی ابتداء کی طرف اشارہ کرتا ہے اور دوسرا انتہاء کی طرف۔ جب مجھ سے دریافت کیا گیا کہ میں کوئی ایسا الہام یا آیت بتاؤں جسے اس مکان کے دروازہ پر لکھایا جائے تو معاً میرے دل میں یہ الہام ڈالے گئے۔ پہلا الهام یہ ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ ، اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرماتا ہے۔ تیری مدد ایسے آدمی کریں گے جن کی طرف ہم آسمان سے وحی کریں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام اس وقت ہوا جب کہ آپ اپنے خاندان میں بھی عُضو معطل سمجھے جاتے تھے اور دنیا کے لحاظ سے بھی آپ کو کوئی مقبولیت حاصل نہ تھی اس اس و وقت خدا تعالیٰ نے یہ الہام نازل کیا جس میں بہت بڑے بڑے مطالب ہیں۔ اول یہ کہ جب فرمایا - يَنْصُرُكَ رِجَالٌ ۔ تو اس میں یہ بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام عظیم الشان کام کرنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ کیونکہ معمولی کام جسے کوئی اکیلا کر سکے اس کے سر انجام دینے کیلئے دوسرے آدمیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تو اُس وقت جب کہ اپنے گاؤں کے لوگ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نہ جانتے تھے خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ آپ کو ایسے کام پر مامور کیا جائے گا جسے اکیلا نہ کر سکے گا۔ بلکہ اس کے کرنے کیلئے بہت سے مددگاروں کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات سلسلہ کی عظمت اور وسعت پر دلالت کرتی ہے۔ دوسرا مفہوم يَنْصُرُکَ میں ک کی ضمیر میں یہ بتایا کہ قومی کارکن عام طور پر ایسے ملتے ہیں جو خود غرضی سے کام کرتے ہیں۔ ایک شخص جو فوج میں بھرتی ہوتا ہے بظاہر ملک کی خدمت کیلئے بھرتی ہوتا ہے مگر اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ سپاہی سے لانس (LANCE) لانس سے نائیک (NIKE) نائیک سے حوالدار، حوالدار سے جمعدار اور جمعدار سے صوبیدار بن جائے۔ اللہ تعالٰی نے اس الہام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ فرمایا کہ ہم تمہاری امداد کیلئے ایسے لوگوں کو کھڑا کر دیں گے جو اپنی ذات کیلئے کسی قسم کی بڑائی نہیں چاہیں گے بلکہ اس کام کو کریں گے جس پر تجھے مقرر کیا گیا ہے ۔ گویا اس میں پیشگوئی ہے کہ ایسے لوگ اس لئے پیدا کئے جائیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لگائی ہوئی داغ بیل کو قائم کریں۔ پھر فرماتا ہے۔ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ یہاں رِجَالٌی کا لفظ رجولیت کی طرف شارہ کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔