انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 497

انوار العلوم جلد ۱۳ ۴۹۷ ندائے ایمان (۳) پھر یہ سمجھنے لگیں گے کہ مسلمانوں کے عقیدہ اور عمل میں کوئی خرابی ہی نہیں آئی۔ اور ایک طرف تو اپنی اصلاح سے غافل ہو جائیں گے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کو ظالم سمجھنے لگیں گے کہ بغیر ہمارے قصور کے اس نے ہمیں آسمان سے اُٹھا کر زمین پر پھینک دیا ہے۔ اور ان دونوں خیالات میں سے کوئی بھی غالب آجائے وہ مسلمانوں کو ترقی سے محروم کر دے گا۔ پس اب بھی وقت ہے کہ اس دجالی تحریک کا مقابلہ کیا جائے ائے اور حضرت مسیح موعود عود علیہ السلام کی دشمنی میں اسلام کی جڑ پر تیر نہ رکھا جائے۔ ورنہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے فضل کا انکار رنگ لائے بغیر نہیں رہے گا۔ وہ فرماتا ہے ۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيْدَ نَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ که اگر کہ اگر تم شکر کرو تو میں تم کو اور بھی بڑھاؤں گا اور اگر تم کفر کرو تو میرا عذاب بہت سخت ہے ۔ وَأَخِرُ دَعُوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - ابراهیم: ۲۶۲۵ خاکسار مرزا محمود احمد ۔ خلیفة المسیح الثانی امام جماعت احمدیہ ۔ قادیان۔ کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۲۶۹ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء الجامع الصغير جلد ا صفحه ۵۴ مطبع خیریہ مصر ۱۳۰۴ھ کنز العمال جلدا ا صفحه ۱۸۱ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء ه الجمعة: ٤٣ له الكوثر : ابراهيم: