انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 493

اتواره العلوم جلد ۱۴ ۴۹۳ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ نداست ایمان (۳) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ ندائے ایمان (نمبر (۳) اسلام کی دوستی کے پردہ میں دشمنی اسلام کی سب سے بڑی خوبی اس کی وہ زندگی ہے جس کا جواب دو سرے کسی مذہب میں موجود نہیں۔ ماضی کے قصے ہر اک مذہب میں موجود ہیں لیکن ذیل کے معیار پر سوائے اسلام کے کوئی پورا نہیں اترتا۔ مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِى أُكَلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَا ، پاک کلام کی حالت پاک درخت کی طرح ہے جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور جس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنا پھل ہر وقت دیتا ہے۔ یہ پھل صرف اسلام میں ہی موجود ہے اور اس کی زندگی پر ایک زبردست شاہد ہے۔ انی پھلوں میں سے ایک پھل کا نام رسول کریم میں نے مسیح موعود اور مہدی معہود رکھا ہے۔ اور مسلمان تیرہ سو سال سے برابر اس زمانہ کا انتظار کرتے چلے آئے ہیں جب اسلام کے درخت کو یہ پھل لگے اور دوسرے مذہبوں پر اس کی برتری ثابت کرے اور ایسا کیوں نہ ہو تا جب کہ رسول کریم مسلم نے خود اس کے زمانہ کا ان الفاظ میں شوق دلایا ہے کہ اسلام کس طرح ہلاک ہو سکتا ہے جب کہ اس کے شروع میں میں اور آخر میں مسیح موعود ہیں۔ اور پھر فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا ابتدائی حصہ اچھا ہے یا آخری۔ ۳۔ پس رسول کریم ملی تعلیم کی وفات کے بعد مسلمانوں کے لئے سب سے بڑھ کو خوش وش کن خواب مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کو پانا تھا۔ ان کے بڑے اور ان کے چھوٹے ان کے عالم اور