انوارالعلوم (جلد 12) — Page 447
۴۴۷ بہن تھی- اس سے انہیں سخت شرمندگی محسوس ہوئی- اور انہوں نے کہا کہ تم جو کچھ پڑھ رہے تھے وہ مجھے بھی دکھاؤ- اس نے کہا- تم مشرک اور ناپاک ہو- پہلے جا کر نہاؤ- پھر بتائیں گے- چنانچہ وہ نہائے اور رہا سہا غصہ بھی دور ہو گیا- اس کے بعد قرآن کی جو آیات پڑھ رہے تھے وہ انہیں سنائی گئیں- حضرت عمرؓ کا دل ان کو سن کر پگھل گیا- اور وہ بے اختیار کہہ اٹھے اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمدا رسول اللہ-اس وقت وہ صحابی جن کو انہوں نے چھپایا ہوا تھا- وہ بھی باہر آگئے حضرت عمرؓ نے کہا- بتاؤ تمہارا سردار کہاں ہے- میں اسکے پاس جانا چاہتا ہوں- انہیں بتایا گیا- کہ فلاں گھر میں مسلمان جمع ہوتے ہیں- حضرت عمرؓ وہاں گئے- وہاں رسول کریم ﷺ اور بعض صحابہؓ موجود تھے اور دروازہ بند تھا- جب حضرت عمرؓ نے دستک دی- تو صحابہؓ نے پوچھا کون ہے؟ حضرت عمرؓ نے اپنا نام بتایا تو صحابہؓ نے ڈرتے ہوئے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا- عمرؓ آیا ہے- دروازہ کے سوراخ سے انہوں نے دیکھا کہ تلوار ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے- رسول کریم ﷺ نے فرمایا- دروازہ کھول دو- جب عمرؓ اندر داخل ہوئے تو رسول کریم ﷺ نے ان کا کرتہ پکڑ کر کہا- عمرؓ کس نیت سے آئے ہو- انہوں نے کہا- اسلام قبول کرنے کیلئے- آپ نے فرمایا- اللہ اکبر- ** ۴۰؎یہ سن کر باقی صحابہؓ نے بھی زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا- اس واقع سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی عادت تھی کہ صحابہؓ کو دین سکھانے کے لئے الگ مکان میں بلا لیتے- چونکہ آپ دروازہ بند کر کے بیٹھتے تھے تا کہ کفار شرارت نہ کریں- اس لئے کفار کے نزدیک اس قسم کا اجتماع بالکل عجیب بات تھی- وہ خیال کرتے تھے کہ وہاں قرآن بنایا جاتا ہے- اور چونکہ انبیاء سابق کے بعض واقعات کی طرف قرآن کریم میں اشارہ تھا وہ یہ خیال کرتے کہ مسیحی اور یہودی غلام یہ باتیں ان لوگوں کو بتاتے ہیں- اور دوسرے صحابہؓ سے رسول کریم ﷺ لکھوا لیتے ہیں- اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے کہ وقال الذین کفروا ان ھذا الا افک ن افترئہ واعانہ علیہ قوم اخرون- فقد جاء واظلماوزورا- یعنی منکر لوگ کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ بنا لیا گیا ہے- اور کچھ لوگ اس میں مدد دیتے ہیں- مگر ان کا یہ اعتراض بالبداہت ظلم اور جھوٹ پر مبنی ہے- کیونکہ کیا مسیحی غلام ایسا کر سکتے ہیں کہ خود اپنے دین پر ہنسی کرائیں- آخر انہیں اس کی کیا ضرورت ہے اور کیا فائدہ ہے کہ وہ اسی بات پر رات دن ماریں کھائیں اور گرم ریت پر گھسیٹے