انوارالعلوم (جلد 12) — Page 429
انوارالعلوم جلد ۱۳ ۴۲۹ فضائل القرآن (۴) زندگی کے متعلق رسول کریم ملی مہم کا اعلان ہے اور کفار کے مقابلہ میں اعلان ہے جس کا وہ انکار نہیں کر سکتے تھے۔ رسول کریم ﷺ کی اتباع میں خدا تعالی کا قرب موت کی زندگی کے تعلیمی قرآن کریم میں لکھا ہوا دیکھتے ہیں کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ هام یہ رسول اس بات کا اعلیٰ نمونہ ہے کہ قرآن نے اس کی زندگی پر کیا اثر کیا۔ اور یہ کسی ایک قوم یا ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے نمونہ ہے۔ جس کی انہیں پیروی کرنی چاہئے۔ ممکن ہے کوئی کہے کہ باقی انبیاء بھی ایسے ہی ہونگے ۔ اس لئے قرآن کی ایک اور آیت میں پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ - ال یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) تو ان سے کہہ دے (یہ) الفاظ بھی رسول کریم اللہ کی کتنی شان بلند کا اظہار کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اپنی طرف سے نہیں کہتا بلکہ رسول کریم میں اللہ کے منہ سے کہلواتا ہے تاکہ دنیا کیلئے ایک چیلنج ہو ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک چیلنج دیا۔ اور کہا۔ ان سے کہو اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو۔ اور تمہارے دل میں تڑپ ہے کہ اس کے محبوب بن جاؤ تو آؤ میں تمہیں ایسا گر بتاؤں کہ تم عاشق ہو کر معشوق بن جاؤ اور وہ یہ ہے کہ فَاتَّبِعُونِی جس طرح میں کام کرتا ہوں تم بھی کرو۔ یہاں أَطِيعُونِی نہیں فرمایا بلکہ فَاتَّبِعُونِي فرمایا ہے۔ یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو جیسے محمد رسول اللہ صل اللہ عمل کر رہے ہیں ویسے ہی تم بھی کرو۔ یہ نہیں فرمایا کہ محمد رسول اللہ میں مسلم سلیم جو حکم دیں اس اس کی کی تعمیل کرو اس جگہ اتباع کا کالا لفظ ہے جس کے معنی فِی اثرة" کے ہوتے ہیں یعنی اس کے نقش قدم پر چلا۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے لئے اطاعت کا لفظ تو آتا ہے مگر اتباع کا نہیں کیونکہ اللہ تعالی شرائع سے بالا ہے۔ لیکن رسول کیلئے اتباع اور اطاعت دونوں الفاظ آتے ہیں۔ یعنی وہ حکم بھی دیتا ہے اور ان پر خود بھی عمل کرتا ہے۔ پس فَاتَّبِعُونِی کے یہ معنی ہیں کہ رسول کریم میں فرماتے ہیں کہ میں اطاعتِ الہی سے محبوب الہی بن گیا ہوں۔ اگر تم بھی میرے جیسے کام کرو گے تو تم بھی محبوب الہی بن جاؤ گے ۔ گویا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کا دوسرا نام رسول کریم ملی ایم کے اعمال رکھا ہے۔