انوارالعلوم (جلد 12) — Page 405
انوارالعلوم جلد ۱۳ ۴۰۵ بعض ضروری امور نے کشمیر کے مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے کہ جب تک کامیابی حاصل نہ ہو جائے خواہ سو سال تک کام ختم نہ نہ ہو جائے ہماری جماعت کام : لگیں ہماری جماعت ان کی مدد کرتی رہے گی اور آج میں اعلان کرتا ہوں کہ کل پرسوں، ترسوں سال دو سال سو دو سو سال جب تک کام کرتی رہے گی یہ ہمارا کشمیر کے مسلمانوں سے وعدہ ہے۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک حبشی غلام نے ایک قوم سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ فلاں فلاں رعائتیں تمہیں دی جائیں گی۔ جب اسلامی فوج گئی تو اس قوم نے کہا ہم سے تو یہ معاہدہ ہے۔ فوج کے افسر اعلیٰ نے اس معاہدہ کو تسلیم کرنے میں لیت و لعل کی تو بات حضرت عمرؓ کے پاس گئی۔ انہوں نے فرمایا مسلمان کی بات جھوٹی نہ ہونی چاہئے خواہ غلام ہی کی ہو گے مگر یہ غلام کا نہیں بلکہ جماعت کے امام کا وعدہ ہے۔ پس ہماری جماعت کو مسلمانان کشمیر کی امداد جاری رکھنی چاہئے جب تک کہ ان کو اپنے حقوق حاصل نہ ہو جائیں خواہ اس کیلئے کتنا عرصہ لگے اور خواہ مالی اور خواہ کسی وقت جانی قربانیاں بھی کرنی پڑیں۔ ہم نے یہ کام مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے شروع کیا ہے مگر بعض لوگوں نے اس کی کامیابی دیکھ کر کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہم نے تبلیغ احمدیت کیلئے یہ کام شروع کیا ہے ۔ اس کام کی وجہ سے اگر خدا تعالیٰ کسی کے دل میں ہماری محبت ڈالے تو ہم خدا تعالیٰ کے اس انعام کا انکار نہیں کر سکتے مگر اسے ہم تبلیغ احمدیت کا آلہ نہیں بنا سکتے۔ اس کام کو چونکہ ہماری جماعت ني ابْتِغَاء لِوَجْهِ اللهِ شروع کیا ہے تاکہ ایک مظلوم قوم آزاد ہو اس لئے کسی اپنے نفوذ کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔ لیکن بعض لوگ غصہ سے اس کام کو دیکھتے اور جماعت کی مخالفین کی فتنہ انگیزیاں مخالفت کر رہے ہیں۔ چنانچہ ایک فرار کا گروہ پیدا ہوگیا ہے جو - ہو لیا جو ہر جگہ احمدیت کی مخالفت کر رہا ہے۔ ان کے ایک لیڈر نے بیان کیا کہ اس میں ہمارا فائدہ ہے۔ عوام میں کبھی ہمیں رسوخ حاصل نہ ہوتا اگر ہم احمدیت کی مخالفت نہ کرتے۔ ان لوگوں نے سخت مخالفت شروع کر دی ہے اور پنجاب میں ایسا زمانہ آگیا ہے کہ جسے دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ یاد آجاتا ہے۔ خصوصاً سیالکوٹ میں سخت مخالفت کی جارہی ہے اور احمدیوں کو تکالیف پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس طرح اور شہروں میں کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم قادیان میں جتھے لے جائیں گے۔ کسی نے کہا ہے ۔ ایاز قدر خود بشناس