انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 379

انوار العلوم جلد ۱۴ ۳۷۹ چھوٹے اور بڑے سب مل کر کام کرو اور انہیں بتانا چاہئے کہ اب تو ہم دنیا کے لئے بلا بن گئے ہیں ہمارے اندر شامل ہونے سے اب ڈر کس بات کا ہے۔ اصل میں احمدیت کے لئے مسائل کی وجہ سے روک نہیں جتنی ڈر کی وجہ سے روک ہے مگر صداقت کے پھیلانے میں تمہارے لئے کوئی روک نہیں ہونی چاہئے۔ اپنے اندر اصلاح کی کوشش کرو اور دوسروں کی بھی اصلاح کی کوشش کرو ۔ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ لے کے معنی یہ ہیں کہ غلط دعوے نہ کریں۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ نیکی نہ کریں۔ مکمل صحت کے بہت کم لوگ ہوتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ لوگ ایک دوسرے کو صحت کے قیام کے لئے کہتے نہ ہوں۔ دوران سلوک میں کمزوریاں تو ہوتی ہی ہیں۔ تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ تبلیغ کو چھوڑ دیا جائے۔ ایسے ممذرات محض وہم اور نفس کے دھوکے ہیں۔ بہر حال جماعت کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ہم نے دُگنا ہوتا ہے۔ اگر ہم ارادہ کر کے کام شروع کر دیں تو دنیا احمدیت کے لئے تیار ہے، وگرنہ سستی ہماری طرف اور اس کی وجہ سے ہی کام میں کمی ہوتی ہے۔ L ہوتی ہے سے ہی ہوتی (الفضل ۲۷۔ دسمبر ۱۹۳۱ء) بخاری کتاب الصلوة باب قول النبى صلى الله عليه وسلم جعلت لى الارض مسجدا و طهورا الصف : ٣