انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xli of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xli

انوار العلوم جلد ۱۲ ۳۲ تعارف کتب خدمت کا موقع ملا ۔ اس عرصہ میں آپ نے حسابی معاملات میں مہارت کی بناء پر صدر انجمن احمد یہ کے مالی نظام کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کامیاب نانے کی کامیاب سعی کی ۔ ( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۳۲ء ) سے ان کے اعزاز میں الوداعی ۱۴ مئی ۱۹۳۲ ء کو صدر انجمن احمد یہ کے سٹاف کی طرف ۔ کے۔ تقریب منعقد کی گئی جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی از راہ شفقت شرکت فرمائی ۔ اس موقع پر حضور نے صدر انجمن احمد یہ کے کارکنوں کو قیمتی نصائح سے نوازا۔ آپ نے نظام جماعت اور کارکنان سلسلہ کے روشن مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔ اس وقت ہمارا نظام اگر چہ بہت قلیل اور محدود ہے لیکن ایک وقت آئے گا جب دنیا کی ترقی کا انحصار اس پر ہوگا اور روحانی ترقیات کی طرح مادی ترقیات بھی احمدیت کے قبضہ میں ہونگی ۔ جس طرح آج بنک آف انگلینڈ میں ذراسی کمزوری پیدا ہونے سے حکومتیں بدل جاتی ہیں، وزارتیں تبدیل ہو جاتی ہیں، ایکسچینج میں تغیر ہو جاتا ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ اس طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ تغیرات ہوں گے جب سلسلہ احمدیہ کے بیت المال میں کسی قسم کا تغییر رونما ہوگا۔ بنک آف ان انگلینڈ کا صرف ایک ملک پر ہے لیکن یہ دنیا کی ساری حکومتوں پر اثر انداز ہوگا اور اس وقت یہاں کے کارکنوں کا دنیوی معیار بھی اس قدر بلند ہوگا کہ حکومتوں کی وزارتوں کی ان کے سامنے کچھ حقیقت نہیں۔ ر کا اثر تو آخر میں حضرت مرز امحمد اشرف صاحب کے کام کی تعریف کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ سلسلہ کے ابتدائی کا رکنوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس وقت جو بھی جماعت کے کاموں میں حصہ لیتا ہے وہ دراصل ایک عظیم الشان عمارت کی تعمیر میں حصہ لے رہا ہے ۔ پس ہمارے کارکنوں کو اپنے بلند مقام کو مجھتے ہوئے پورے اخلاص اور بصیرت - رت سے خدمت سلسلہ بجالانی چاہئے ۔ (۲۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سادہ زندگی ۶ نومبر ۱۹۳۲ء کوروز نامہ الفضل قادیان نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل خاتم النبیین نمبر شائع کیا۔ حضرت خلیفة المسی الثانی نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سادہ زندگی کے