انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xl of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xl

انوار العلوم جلد ۱۳ ۳۱ تعارف کتب کوئی شخص نہیں ٹھہر سکتا۔ جب حضور نے یہ فرمایا اُس وقت یہ گھر خوب آباد تھا اس کے مکین شاداں و فرحاں خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ لیکن بعد ازاں اس خاندان پر ایسا ادبار آیا کہ ان کی حالت درجہ بدرجہ بد سے بدتر ہوتی گئی ۔ تا آنکہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے وقت میں یہ با عمارت سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ہاتھ میں آگئی۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک بڑا نشان تھا جو ظاہر ہوا ۔ صدر انجمن احمد یہ کے دفاتر جو مختلف جگہوں پر تھے وہ اس عمارت میں منتقل ہو گئے ۔ افتتاح کے موقع پر حضور نے یہ خطاب فرمایا۔ آپ نے بتایا کہ اس مکان کے دروازہ پر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دو الہام لکھنے کیلئے کہا تھا۔ ا - يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ ۲۔ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ کارکنان سلسلہ کو نصیحت کرتے ہوئے حضور نے پہلے الہام کے بارہ میں فرمایا :۔ اس الہام میں ایک عظیم الشان پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اس الہام کو لکھنے کیلئے کہا تھا تا کارکنوں کو معلوم ہو کہ جو کام وہ کرتے ہیں وہ وحی الہی کے ماتحت ہے خواہ وہ وحی ان کو براہ راست نہ ہو بلکہ دوسروں کو ہو ۔ حضور نے سلسلہ کے کارکنوں کو توجہ دلائی کہ اس سے وہ اندازہ کریں کہ ان کا کام کتنا مقدس اور اہم ہے۔ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنا کام پوری دیانتداری اور محنت سے کریں ۔ دوسرے الہام کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا :۔ ہمارا مقصد یہ رکھا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچائیں یعنی تمام دنیا میں تبلیغ پھیلانا ہمارا فرض ہے۔ سب کا رکنوں کو خواہ وہ کسی کام پر ہوں اسے مد نظر رکھنا چاہئے کہ تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچے۔ (۲۶) الہی سلسلہ کے ابتدائی ایام کے کارکنوں کا مقام حضرت مرزا محمد اشرف صاحب بلا نوی یکم جنوری ۱۹۰۷ ء کو صدرانجمن احمد یہ قادیان سے وابستہ ہوئے اور مئی ۱۹۳۲ء میں ریٹائر ہوئے ۔ آپ کو بطور آڈیٹر اور محاسب سلسلہ کی اہم