انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 346

انوار العلوم جلد ۱۲ حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں ہم جس وقت وہ قسطیں مقرر ہو جائیں ، اسی وقت سے وہ اپنے اعمال میں ویسا ہی آزاد ہو گا جیسا دوسرا آزاد شخص اور وہ اپنے مال کا مالک سمجھا جائے گا۔ پس ہر ایسا قیدی جو مذہبی جنگ میں گرفتار ہوتا ہے، اس کے لئے ممکن ہے کہ وہ آزادی حاصل کرلے۔ اور جب آزادی کا حصول اس کے اپنے اختیار میں ہے تو اس قسم کی قید غلامی کی ناجائز شقوں میں کس طرح شامل کی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم نے غلام کے لئے دو ہی صورتیں رکھی ہیں۔ اِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فداء - هو ذہبی جنگ میں جب کوئی شخص قید ہو تو یا اس کو بطور احسان چھوڑ دیں یا فدیہ لے کر چھوڑ دیں۔ پس یہ صورت اسلام میں جائز ہی نہیں کہ باوجود اس کے کہ کوئی شخص اپنا فدیہ پیش کرتا ہو پھر اس کو غلام رکھا جائے ۔ ہاں یہ ایک صورت رہ جاتی ہے کہ نہ تو کوئی شخص فرید دے سکتا ہو اور نہ مالک بغیر فدیہ کے آزاد کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔ کیونکہ بالکل ممکن ہے کہ جو رقم اس نے جنگ میں خرچ کی تھی، اس نے اس کی مالی حالت کو خراب کر دیا ہو۔ ایسی صورت کے لئے قرآن کریم نے یہ اصول مقرر کیا ہے کہ :۔ وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيْهِمْ خَيْرًا وَآتُوهُمْ مِّنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِي أَتْكُمْ لا د یعنی وہ لوگ جو کہ تمہارے قیدیوں میں سے چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ قسطیں مقرر کر لی جائیں اور انہیں آزاد کر دیا جائے تو ان کے فدیہ کی رقم کی قسطیں مقرر کر لو۔ اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ روپیہ کمانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ بلکہ چاہئے کہ اللہ تعالی نے جو کچھ تمہیں دیا ہے، اس میں سے ان کی مدد کرو۔ یعنی انہیں کچھ سرمایہ بھی دے دو تاکہ اس کے ذریعہ سے روپیہ کما کر وہ اپنا فدیہ ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔ جو لوگ اس کی بھی قابلیت نہ رکھتے ہوں، ان کے لئے اسلام نے نصیحت فرمائی ہے کہ مالدار لوگ انہیں آزاد کرائیں۔ اور حکومت انہیں آزاد کرائے۔ لیکن جو لوگ کسی طرح بھی کمائی نہ کر سکتے ہوں اور آزاد ہو کر سوال کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہو ان کے متعلق ہو، مالک کو یہی حکم ہے کہ وہ انہیں پاس رکھے اور ان کی خبر گیری کرے۔ اپنے کھانے میں سے اسے کھلائے اور اپنے کپڑے میں سے انہیں پہنائے۔ ہر شخص جو ان احکام کو پڑھے ، معلوم کر سکتا ہے کہ غلامی کا اسلام میں کوئی غلامی نہیں جو مفہوم دنیا میں پایا جاتا ہے، اس کے رو سے اسلام میں