انوارالعلوم (جلد 12) — Page 330
انوارالعلوم جلد ۱۲ ۳۳۰ مدیر اخبار " وفاء العرب " سے گفتگو جواب: صحیح اعداد و شمار تو میں بتا نہیں سکتا لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ قریباً سات لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وقت بھی تیز رفتاری کیساتھ ترقی پذیر ہے۔ اور اکثر افراد جماعت احمد یہ اپنی زندگیاں تبلیغ و تبشیر کے لئے وقف کر چکے ہیں۔ ہمیں خدا کے فضل سے امید ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ بلاد عر بیہ وغیرہ میں جماعت احمدیہ کی کثیر تعداد پیدا کر سکیں ۔ سوال : ۔ آپ کا بلادِ شام کے دیکھنے کا بھی کوئی ارادہ ہے ؟ جواب: کثرت اشغال اور دیگر امور اس میں مانع ہیں۔ اگر چہ شامیوں کے حسن اخلاق کا مجھ پر گہرا اثر ہے۔ 1 اقباط : القبط - مصر میں عیسائیوں کا ایک فرقہ ۔ الفضل ۲۰۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء صفحہ ۶-۷ )