انوارالعلوم (جلد 12) — Page 316
۳۱۶ دنیا میں ترقی کرنے کے گر ہے اللہ تعالیٰ نے کونوا مع الصادقین ۵؎کی تاکید فرمائی ہے- کیونکہ جب صادقین کے لئے پھاٹک کھلتا ہے تو ساتھ ہی ان کے ساتھ رہنے والے داخل ہو جاتے ہیں- اس لئے دنیا میں ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یا تو انسان پوری پوری محنت اور کوشش کرے اور یا پھر خدا تعالیٰ سے ایسی لو لگائے کہ وہ اس کے لئے ترقی کے سامان خود بخود پیدا کر دے- (الفضل- ۲۷ ستمبر ۱۹۳۱ء) ۱؎الفرقان: ۷۸ ۲؎ النزعت:۴۵ ۳؎صحابی کا نام عروہ- بخاری کتاب المناقب باب۲۸ حدیث نمبر۳۶۴۲ صفحہ۶۱۱ مطبوعہ مکتبہ دارالسلام الریاض ۱۹۹۹ء ۴؎ترمذی ابواب الزھد باب ماجاء فی معیشہ اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم بخاری کتاب الرقاق باب کیف کان عیش النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصحابہ ۵؎التوبہ : ۱۱۹