انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 301 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 301

۳۰۱ مومنوں کیلئے قربانی کا وقت اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر مومنوں کیلئے قربانی کا وقت من انصاری الی اللہ اللہ تعالیٰ کی سنت اپنے بندوں کے متعلق اے بردران جماعت احمدیہ! اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ اپنے بندوں کو پہلے ابتلاؤں کے دریاؤں میں سے گزارتا ہے تب جا کر انہیں اپنے قرب سے مشرف کرتا ہے- چنانچہ کوئی نبی ایسا نہیں آیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی جماعت کو سخت سے سخت ابتلاء میں ڈال کر اس کا امتحان نہ لیا ہو یا مصائب کی بھٹی میں ڈال کر اسے صاف نہ کیا ہو- جب اللہ تعالیٰ کے بندوں نے اپنے خون سے یا اپنے مال یا وطن کی یا عزیر و اقارب کی قربانی سے اپنے صدق پر مہر لگائی تبھی جا کر وہ خدا تعالیٰ کے مقبول ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے حضور میں انہیں عزت بخشی- دو طرح کی قربانیاں ہاں اس کی سنت کے مطابق یہ قربانیاں شروع سے دو طرح کی چلی آئی ہیں- ایک وہ جو پے در پے اور متواتر اور تمام اقسام کی ہوتی تھیں اور ایک وہ جو آہستگی سے لیکن لمبے عرصہ تک دینی پڑتی تھیں- مقصد دونوں قسم کی قربانیوں کا ایک ہی تھا گو طریق مختلف تھا- اس امت میں بھی ضرور تھا کہ دونوں قسم کی قربانیاں ہوں- رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کی قربانیاں چنانچہ رسول کریم ﷺ آئے اور آپ کو اور آپ کے صحابہؓ کو شدید قربانیاں جو تمام قسم کی قربانیوں پر مشتمل تھیں اور جو اپنی نظیر آپ ہی تھیں‘