انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxviii of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xxviii

انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۹ تعارف کتب عورتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور مرد و عورت برابر ہیں اور مردوں کی طرح وہ بھی ترقی کے مدارج طے کر سکتی ہیں۔ (۱۴) مدیر اخبار وفاء العرب دمشق سے گفتگو ۱۹۳۱ء میں دمشق کے مشہور ادیب جناب محمود خیر الدین صاحب مدير اخبار وفاء العرب ہندوستان آئے تو اپنے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوت و تبلیغ سے ملاقات کیلئے قادیاں بھی تشریف لائے ۔ اس مو س موقع پر انہوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا اور حضور کی خدمت میں اپنے چند سوالات پیش کئے ۔ یہ سوال ہندوستان کی سیاست اور ہندو مسلم تعلقات کے بارہ میں تھے ۔ حضور نے ان سے تفصیلی گفتگو فرمائی اور تسلی بخش جواب دیئے ۔ مدیر محترم نے اپنے وطن واپس جا کر اس ملاقات کی ات کی تفصیل اپنے اخبار '' وفاء اخبار وفاء العرب ۲۹ ذی الحج ۱۳۳۹ء میں شائع کر دی۔ اس کا اُردو ترجمہ الفضل قادیان مورخه ۲۰ ۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء میں شائع ہوا۔ اس گفتگو میں ہندو مسلم اتحاد کا مسئلہ خاص طور پر اہم تھا۔ اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔ بظاہر یہ خیال موہوم نظر آتا ہے۔ بالفرض اتحاد ہو بھی جائے تو بھی ہندوؤں کی ہمارے لئے تباہ کن اکثریت انہیں ہی قوت و طاقت کا وارث بنائے گی اور پھر مسلمانوں کی صدائے استحقاق و احتجاج ان کے لئے چنداں مفید نہ ہو گی ۔ کیونکہ ملک کی تمام تجارت و صنعت و حرفت پر ہندو ہی قابض ہیں مثلاً ہندوستان کی آبادی پینتیس کروڑ ہے جس میں سے ۴/ مسلمان ہیں مگر آج مسلمانوں کی اقتصادی حالت یہ ہے کہ ہندوؤں کا مسلمان تاجروں پر جو قرض ہے اس کا سو د اڑھائی کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور یہ سودا لیسا ہے کہ اگر مسلمان سارے کے سارے املاک بیچ کر بھی ادا کرنا چاہیں تو بھی ادا نہ کر سکیں ۔ اقتصادی حالت بھی ایک بہت بڑا سبب ہے جو نفرت کی خلیج کو روز بروز بڑھا رہی ہے۔ حکومت اس اقتصادی خرابی کو دور کرنے کیلئے کوئی معقول