انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxvii of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xxvii

انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۸ تعارف کتب اس کے آگے جھک کر نہ کہو کہ ہمارا کوئی حق تو نہیں اگر تو احسان کر دے تو تیری ذرہ نوازی ہے۔ حضور فرماتے ہیں کہ یہی دو چیزیں ہیں جن سے انسان کو تقوی، ترقی اور کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ اس لئے دنیا میں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ یا تو انسان پوری پوری محنت اور کوشش کرے اور یا پھر خدا تعالیٰ سے ایسی کو لگائے کہ وہ اس کیلئے ترقی کے سامان خود بخود پیدا کر دے۔ (۱۳) احمدی خواتین کی تعلیمی ترقی حضرت خلیفہ المسح الثانی جب ۱۹۳۱ء میں سیالکوٹ تشریف لے گئے تو دیگر جماعتی تقاریب کے علاوہ مؤرخہ ۱۳ ستمبر کو لجنہ اماء اللہ سیا لکوٹ شہر کی طرف سے بھی حضور کے اعزاز میں ایک شاندار دعوت چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر از جماعت معززین بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر لجنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وہ دعوتیں جو اخلاص پر مبنی ہوں با برکت ہوتی ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں :۔ وہ دعوت جو حقیقی جوش اور اخلاص کے نتیجہ میں ہو وہ دل کیلئے نہایت ہی مسرت کا موجب اور قلب کیلئے فرحت کا باعث ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو محبت اور تعلق بڑھانے کا ایک یہ ذریعہ بھی بتایا ہے کہ اگر توفیق ہو تو ایک دوسرے کی دعوت کرتے رہنا چاہئے ۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی لوگوں کو دعوت پر بلاتے تھے ۔ اور اس کو اتنی اہمیت دیتے کہ فرماتے دعوت کا رد کرنا میری سنت کے خلاف ہے۔ اس کے بعد حضور نے عورتوں کی تعلیم کے بارہ میں ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی ۔ آپ نے فرمایا کہ عورتوں کو تعلیم یافتہ بنانا نہایت ضروری امر ہے اس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ عورتوں کو یہ خیال دے سے نکال دینا چاہئے کہ وہ کسی کام کی نہیں ۔ یہ خیال قطعاً بے بنیاد ہے۔ لجنہ سیالکوٹ کی مثال دیتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔ سیالکوٹ کی لجنہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں بھی کام کر سکتی ہیں۔ XXXXXXXXXXXXXXXXX