انوارالعلوم (جلد 12) — Page 168
انوار العلوم جلد ۱۲ تحریک آزادی کشمیر انگریزوں کے اخبارات نے بھی مذمت کی ہے اور یہ بعض صحیح، بعض نیم صحیح اور بعض بالکل بے بنیاد بیانات کے ایک مرقع سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ اور اگر اب بھی ایسے ہی کمیشن مقرر کئے گئے تو ان کا نتیجہ ابھی سے ہی معلوم کیا جا سکتا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ ان سے نہ مسلمانوں کو اطمینان ہو گا اور نہ ہی غیر متعلق بیرونی دنیا کو۔ مہاراجہ صاحب کے دل میں اپنی رعایا کو مطمئن کرنے کی حقیقی خواہش موجود ہے اور ان کے جواب میں بعض نقائص اس عجلت کا نتیجہ ہیں جس میں یہ جواب تیار کیا گیا۔ گہرے غور کے بعد ہزہائی نس ان کو تاہیوں کو دور کر دیں گے تاکہ ان کی رعایا امن و خوشحالی کی زندگی بسر کر سکے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے اور باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا جائے گا جب کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ایک فوری اجلاس میں تمام معاملہ پر غور کر لیا جائے گا۔ (الفضل ۲۲۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء)