انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 166

انوار العلوم جلد ۱۴ 144 تحریک آزادی کشمیر آزادی قربانی کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ آپ کی تکالیف دور ہو جائیں اور آپ کو کا سانس لینا نصیب ہو اور خدا تعالیٰ آپ کو دشمنوں کے شر سے بچائے۔ میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کامیابی کے سامان پیدا ہو چکے ہیں لیکن میں آپ کو اس امر کے لئے ہو شیار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ترقی خود آپ کی ا ا پر منحصر ہے۔ جب تک آپ لوگ خود ایک لمبی قربانی کیلئے تیار: ار نہ ہوں گے باوجود ریاست حقول مل جانے کے آ۔ آپ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ لیکن اگر آپ اپنی اصلاح کرنے کے لئے تیار ہوں تو آل انڈیا کشمیر کمیٹی ہر طرح آپ کی امداد انشاء اللہ کرتی چلی جائے گی۔ اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے انگلستان کی وزارت پر اور ہندوستان کی حکومت پر اس نے اس قدر اثر ڈالا ہے کہ ریاست کو فکر پڑ گئی ہے اور وہ توجہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور آئندہ انشاء اللہ ہم کو اس سے بھی زیادہ امید ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ریاست کے گوشہ گوشہ میں کمیٹیاں بنالیں گے تاکہ آئندہ تعاون میں دقت نہ ہو اور اپنے لیڈروں کی اطاعت کا مادہ پیدا کا مادہ پیدا کریں گے تاکہ کا کامیابی میں روک نہ ہو ۔ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۶٬۵ مطبوعه (۱۹۶۵ء)