انوارالعلوم (جلد 12) — Page 156
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۵۶ برادرانِ کشمیر کے نام پیغامات تحریک آزادی کشمیر أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ برادران خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ برادرانِ کشمیر کے نام پہلا پیغام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةٌ حْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ریاست کشمیر میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں، ان کو پڑھ کر ہر مسلمان کا دل دُکھ رہا ہے اور ہر اک شخص کا دل ہمدردی سے آپ کی طرف کھنچا جا رہا ہے ا رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا اولا یا ہوں کہ ہم لوگوں کی طاقت میں جو کچھ بھی ہے اس سے دریغ نہیں کریں گے اور اگر آپ کو تکالیف سے بچانے کے لئے سو سال بھی کوشش کرنی پڑے تو انشاء اللہ وفاداری اور نیک نیتی سے اس کو جاری رکھیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم امید کرتے ہیں کہ صورت حالات جلد بہتر جائے گی کیونکہ ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور خدا تعالیٰ زبر دست دوست ہمیں عنایت کر ہو رہا ہے۔ برادران ! اس موقع پر آپ کو ایک نصیحت کرتا ہوں ؟ اہوں اور وہ یہ ہے کہ ظلم کی شدت کے وقت انسان آپے سے باہر ہو جاتا ہے لیکن کامیابی کا گر صبر ہے۔ صبر انسان کی طاقت کو بڑھا دیتا ہے اُس کی قابلیت کو ترقی دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ رسول کریم میں ہم کو پہلے دن ہی فتح بخش سکتا تھا لیکن اس نے تیرہ سال آپ کو اہلِ مکہ کے ظلموں تلے اس وجہ سے رکا رکھا کہ وہ چاہتا تھا کہ مسلمانوں میں حکومت کرنے کی قابلیت پیدا ہو جائے۔ اس میں شک نہیں کہ آپ مدتوں سے مظلوم ہیں لیکن حق یہ ہے کہ پہلے آپ کے دل میں آزادی کا خیال ہی پیدا نہ تھا اس لئے اس