انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 152

۱۵۲ بہت نازک ہو گئے ہیں حکومت کی مداخلت ضروری ہے- مسلمان ان مظالم کی وجہ سے بے حد مشتعل ہیں- اس سلسلہ میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی یور ایکسی لنسی کی خدمت میں ایک چھوٹا سا وفد بھیجنا چاہتی ہے- مہربانی فرما کر اس کی اجازت مرحمت فرمائیں- مفصل خط بھیجا جا رہا ہے- پریزیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی- قادیان (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء) امریکہ کے مبلّغ کو بذریعہ تار احکام قادیان ۳۰ ستمبر: کشمیر میں مظالم اور تشدد روز افرزوں ہے- اس کے متعلق امریکہ میں پر زور پروپیگنڈا کیا جائے- اخبارات کے ایڈیٹروں‘ مدیروں اور غلامی کا انسداد کرنے والی انجمنوں کے کار پردازوں سے ملاقاتیں کریں اور دورہ کر کے اس موضوع پر لیکچر دیں- چونکہ کشمیری بنی اسرائیل ہیں- اس لئے یہودی انجمنوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں اور اپنی سرگرمیوں سے بذریعہ تار اطلاع دیتے رہے- (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء)