انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 151

۱۵۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم مظالمِ کشمیر کے متعلق جدوجہد امام صاحب بیت الفضل لندن کو بذریعہ تار احکام قادیان ۳۰- ستمبر: کشمیر کے حالات سخت نازک ہو رہے ہیں- مارشل لاء جاری کر دیا گیا ہے- تشدد اور مظالم کی انتہاء ہو گئی ہے- اپنے مکانات کی دوسری منزل پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو سپاہیوں کو سلام نہ کرنے کے جرم میں مارا پیٹا جاتا ہے- مسلمانوں کو جھنڈے کی سلامی پر مجبور کیا جاتا ہے جو خلاف اسلام ہے- بعض لوگوں کو ‘’مہاراجہ کی جے’‘ نہ پکارنے پر مارا گیا- ایک مسلمان نے خدا کی قسم کھائی کہ اس نے سلام کر دیا ہے لیکن فوجیوں نے پھر بھی اسے زدوکوب کیا اور مسلمانوں کے خدا کو غلیظ گالیاں دیں- دو مسلمانوں نے رسول کریم ﷺ کی قسم کھا کر کہا انہوں نے سلام کیا ہے لیکن سپاہیوں نے سرورکائنات ﷺ اور آپ کی مقدسہ والدہ کی شان میں بدزبانی کی اور گالیاں دیں- نہتے اور پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں- ایک بے گناہ سلاخیں لگی ہوئی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا کہ اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور بہانہ یہ بنایا گیا کہ یہ شخص پتھر مارنے کا ارادہ رکھتا تھا- بیسیوں مسلمان ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں- پریس اور حکومت کو اس طرف متوجہ کریں- گول میز کانفرنس کے مندوبین سے اپیل کریں کہ وہ اس بارہ میں کچھ کوشش کریں جو شخص ایسے مظالم اور رسول کریم ﷺ کی شان میں بے ہودہ سرائیوں سے بھی متاثر نہیں ہوتا‘ مسلمانوں کے لئے اس کا وجود اور عدم وجود برابر ہے- پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی- قادیان (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء) مظالم ِکشمیر کے متعلق وائسرائے ہند کو تار قادیان ۳۰- ستمبر: ہز ایکسی لنسی وائسرائے ہند شملہ- کشمیر کے حالات