انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 109

انوار العلوم جلد ۱۴ ۱۰۹ تحریک آزادی کشمیر أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ ریاست کشمیر و مسلم نمائندگان کے درمیان شرائط صلح پر ایک نظر اٹھا کیس تاریخ کے اخبارات میں یہ خبر پڑھ کر مجھے سخت حیرت ہوئی کہ مسلمانان کشمیر حیرت اور ریاست میں باہم سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اس حیرت کی وجہ یہ نہ تھی کہ صلح کیوں ہو گئی؟ کیونکہ میں تو صلح دل سے چاہتا ہوں بلکہ اس وجہ سے کہ جو شرائط صلح کی بیان کی گئی تھیں، ان میں بعض بڑے بڑے نقائص تھے اور میں یہ امر تسلیم کرنے کو تیار نہ تھا کہ مسلم نمائندگان نے ان شرائط پر سمجھوتہ کیا ہو گا۔ اور اس وجہ سے گو ضرورت چاہتی تھی کہ میں فورا ان شرائط پر تبصرہ کروں لیکن مصلحنا میں نے اس وقت تک انتظار کرنا مناسب سمجھا جب تک کہ خط کے ذریعہ سے ریاست کے اعلان کی تصدیق نہ ہو جائے۔ آخر آج خط کے ذریعہ سے تصدیق ہو گئی اور میں آج ہی یعنی اکتیس اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی رات کو ان شرائط پر تبصرہ کرنے کے لئے بیٹھا ہوں۔ مگر پیشتر اس کے کہ میں تبصرہ کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں مسلم نمائندگان کے متعلق کہ میری تنقید سے کوئی صاحب یہ نتیجہ نہ نکالیں کہ میں مسلم نمائندگان کو بد دیانت یا غدار ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ میرا یہ ہرگز منشاء نہیں کیونکہ ان لوگوں نے اپنے گزشتہ عمل سے اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دلوں میں قوم کا درد اور قربانی کی روح ہے۔ پس جو کچھ میں ان شرائط کے خلاف لکھوں گا، اس کا صرف یہ مطلب ہو گا