انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 105

انوار العلوم جلد ۱۲ ۱۰۵ تحریک آزادی کشمیر گورنمنٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں بلکہ سنا گیا ہے کہ بعض ریاستیں حکومت ہند پر دباؤ ڈال بھی رہی ہیں اس امر کو خوب واضح کیا جائے۔ ہندو ۴۔ حکومت کشمیر بڑے زور سے موجودہ تحریک کو ہندو مسلم مسلم سوال نہیں تحریک ثابت کرنا چاہتی ہے حالا حالانکہ باوجود اس کے کہ ریاست نے ہندوؤں کو آلہ کار بنایا ہوا ہے مسلمانان کشمیر ان کے خلاف کچھ نہیں کرتے کیونکہ مسلمانوں کے حقوق ریاست نے ہی غصب کئے ہوئے ہیں۔ اس امر کو اور بھی واضح کرنا چاہئے کہ یہ ریاست کی چال ہے کہ وہ اسے ہندو مسلم سوال بنا کر ہندوستان کے دوسرے ہندوؤں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ۵۔ بعض محکام کشمیر بعض لوگوں کو رشوتیں دے کر گورنمنٹ ہند اور ریاست کشمیر پراپیگنڈا کرا رہے ہیں کہ گویا مسٹر ویک فیلڈ (MR۔WAKEFIELD) کے ذریعہ سے حکومت برطانیہ مسلمانوں کو اکسا کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ چنانچہ " پر نسلی انڈیا" نامی دہلی کے انگریزی اخبار میں اس قسم کے مضامین لکھوائے گئے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت برطانیہ اس وقت تک ریاست کی تائید میں ہے، چنانچہ ریزیڈنٹ کا یکطرفہ بیان اس پر دلالت کرتا ہے۔ ریاست کی غرض یہ ہے کہ اس طرح حریت پسند مسلمانوں کی ہمدردی کشمیر کے مسلمانوں سے ہٹا دے۔ اس سے بھی مسلمانوں کو واقف کرنا چاہئے۔ ۶۔ جموں میں قرآن کریم اور خطبے کے واقعہ اور سری نگر آزاد تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ میں گولی چلانے کے واقعہ کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا جائے اور حکومت برطانیہ سے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے اور اس امر کا بھی کہ ہندوستانی بیرسٹروں کو سرینگر کے موجودہ مقدمہ کے متعلق پیروی کی اجازت دی جائے۔ ۔ کشمیر میں اسلام لانے پر جو رکاوٹیں ہیں کہ جائیداد ضبط کی جاتی ہے اور مذہبی آزادی بیوی بچے چھین لئے جاتے ہیں ، اس کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا جائے۔ کشمیر میں انجمنیں بنانے کی آزادی نہیں اور درخواست انجمنیں بنانے کی آزادی دینے پر اکثر ریاست توجہ نہیں کرتی۔ اس سے نہ مسلمان اپنی مذہبی ، علمی، اقتصادی اور تمدنی تنظیم کر سکتے ہیں اور نہ ترقی کی راہیں سوچ سکتے ہیں اس کے