انوارالعلوم (جلد 12) — Page xv
انوار العلوم جلد ۱۳ تعارف کتب (۴) تحفہ لارڈارون لا رو ارون ۱۹۲۶ء سے ۱۹۳۱ء تک بطور وائسرائے ہندوستان میں مقیم رہے ۔ انہوں نے اپنا عرصۂ حکومت نہایت کامیابی سے پورا کیا ۔ وہ ایک خوش اخلاق نیک دل اور مذہبی رجحان رکھنے والے انسان تھے ۔ اس ملک کی ترقی اور آزادی کیلئے انکی خدمات بہت نمایاں ہیں ۔ لارڈ ارون کی ان خدمات کے اعتراف میں اور ان کے اخلاص اور اخلاق کی یاد تازہ رکھنے کیلئے حضور نے ان کی روانگی کے وقت " تحفہ لارڈارون رسالہ تحریر فرمایا۔ اس کا انگریزی ترجمہ محترم مولانا عبدالرحیم صاحب درد نے کیا جسے عمدہ طباعت اور سنہری جلد کے ساتھ جماعت احمد یہ کے ایک وفد نے حضور کی نمائندگی میں اور آپ کے ایک خط کے ساتھ جناب وائسرائے کی خدمت میں پیش کیا ۔ جناب وائسرائے نے جوابا اپنے خط میں حضور کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک بے نظیر تحفہ قرار دیا۔ نیز لکھا کہ آپ کی جماعت سے میری دلچسپی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور میری آرزو رہے گی کہ مسرت اور خوشحالی پوری طرح آپ نیز آپ کے متبعین کے شامل حال رہے۔ یہ رسالہ تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حضور نے لارڈارون کو ان کی اعلیٰ خدمات اور کامیابی پر مبارک باد کے بعد تحریر فرمایا کہ چونکہ ہندوستان میں مسلمان حاکم تھے اس لئے انگریز کے یہاں آنے پر طبعا انہیں بہت نقصان ہوا اس لئے انگریز حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ جاتے وقت وہ اس کی تلافی کی کوشش کریں اور انہیں ہندو کے رحم و کرم پر نہ چھوڑ ، اور و جائیں۔ دوسرے باب میں حضور نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ انگریز قوم کو اللہ تعالی نے خاص مقاصد کیلئے ترقی دی ہے ۔ انہیں خدا تعالیٰ کے انعامات اور غیر معمولی ترقیات پر اس کا شکر کرنا چاہیئے اور اس کی اطاعت میں لگ کر اب روحانی ترقی حاصل کرنی چاہیئے ۔ حضور نے اسلام اور احمدیت کے بارہ میں گذشتہ صحیفوں کے نوشتے درج کر کے لارڈارون اور اسکی قوم کو حق قبول کرنے کی دعوت دی ہے ۔