انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xiii of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xiii

انوار العلوم جلد ۱۳ موم تعارف کتب صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر حملے کیوں : حملے کیوں ہو رہے ہیں ۔ فرمایا کہ مخالف تو ایسا کرتے ہی ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آپ کے نام لیوا اور آپ پر درود بھیجنے والے بھی بہت سے لوگ اپنی لویه نادانی کی وجہ ۔ وجہ سے ایسے عقائد رکھتے اور پھیلاتے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت ہتک ہوتی ہے۔ جیسا کہ حیات مسیح کا عقیدہ ہے۔ اس غلط عقیدہ کی وجہ وجہ سے عیسائیوں کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ تمہارے نبی کو مکہ اور مدینہ میں مخالفین نے۔ نے سخت تکالیف اور اذیتیں دیں اور وہ لگا تار ایسا کرتے رہے۔ پھر ایک جنگ میں آپ زخمی ہو کر گر گئے اور دانت بھی ٹوٹ گئے۔ لیکن خدا آپ کی مدد کیلئے نہ آیا۔ اس کے مقابل پر آپ کے عقیدہ کے مطابق حضرت مسیح کو مخالفین نے صلیب پر چڑھانے کا ارادہ ہی کیا تو جھٹ اللہ تعالی نے انہیں آسمان پر اٹھا لیا اور دشمن دیکھتے ہی رہ گئے ۔ وہ کہتے ہیں اس سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح اللہ تعالیٰ کو آنحضرت کی نسبت زیادہ پیارے تھے اور یہی بات ان کی فضیلت ثابت کرتی ہے ۔ آخر میں حضور نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔ غرض جس قدر بھی غور کیا جائے حضرت مسیح کو آسمان پر زندہ ماننے میں خدا تعالی کی بھی اور رسول کریم کی بھی ہتک ہے اور مسیحیت نے اس سے بہت کچھ فائدہ اٹھایا ہے اور لاکھوں مسلمان اس عقیدہ کی وجہ سے ٹھو کر کھا کر مسیحی ہو گئے ہیں ۔ پس اب بھی وقت ہے کہ مسلمان کچھ جانیں اور خلاف اسلام اور خلاف عقل عقیدہ کو چھوڑ کر تو بہ کریں چاہیئے کہ سب مسلمان ایک زبان ہو کر اس گندے اور ہتک رسول کرنے والے عقیدہ کو اپنے دل سے نکال دیں تا کہ مسیحیت کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے ۔ اور مسیح کو مرنے دیں کہ اس کے مرنے کے ساتھ مسیحیت کی موت اور اسلام کی حیات ہے ۔“ لوجب (۳) اردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں؟ اُردو زبان سے جماعت احمدیہ کو خاص تعلق ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیادہ کتب اسی زبان میں ہیں۔ اس لئے اُردو کی ترویج اور ترقی میں اسکی دلچسپی قدرتی بات ہے۔ حضرت خلیفة اصبح الثانی شروع سے ہی حسب توقع اور حسب ضرورت اس سلسلہ میں اپنا XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX