انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xi

تعارف کتب ۲ انوار العلوم جلد ۱۲ حضور نے تحریر فرمایا کہ مصر سے نکل کر کنعان کی طرف جاتے ہوئے بنی اسرائیل جس علاقہ سے گزرے وہ بہت غیر آباد تھا۔ پانی اور خوراک کا حصول نہایت دشوار تھا۔ بائبل کے بیان کے مطابق اس وقت بنی اسرائیل کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ اتنی بڑی جمعیت کا اس دشوار گزار اور غیر آباد علاقہ سے سلامت گزرنا بلکہ اڑتیس سال تک اس میں قیام کرنا ممکن معلوم نہیں ہوتا ۔ بائبل نے اس کا جواب ”من“ کا نزول دیا ہے۔ حضور فرماتے ہیں کہ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ (1) ”من“ کیا چیز تھی ؟ (۲) کیا اس کا وجود معجزانہ تھا؟ (۳) کیا اسے کھا کر بنی اسرائیل ایک طویل مدت تک زندگی بسر کر سکتے تھے؟ ان تین سوالوں کو حل کرنے کیلئے حضور نے ایک جامع تحقیق اس مضمون میں پیش فرمائی ہے جو اس اور بیان کیا ہے کہ صحیح اور قابل قبول حل بائیبل سے نہیں بلکہ قرآن وہ آن وحدیث سے ملتا ہے : زمانہ میں ہدایت کا سرچشمہ ہیں ۔ آیات اور احادیث درج کرنے کے بعد فرمایا کہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل لاکھوں کی تعداد میں مصر سے نہیں نکلے بلکہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے ۔ (۲) جو خوراک نہیں مہیا کی گئی وہ غذائیت اور مزا کے لحاظ سے بُری نہ تھی۔ من کے سلسلہ میں مفصل تحقیق کے بعد آخر میں حضور فرماتے ہیں :۔ میں جہاں تک مندرجہ بالا آیات اور احادیث سے سمجھ سکا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دشت مینا میں کھمب، ترنجبین اور ایسی ہی اور چیزیں جو جلد تیار ہو جاتی ہیں پیدا کر دیں جن سے بنی اسرائیل کو بآسانی غذا ملنے لگی ۔ اور چونکہ اس کیلئے محنت نہیں کرنی پڑتی تھی اس غذا کا نام من یعنی احسان الہی سے ملنے والی غذا رکھا گیا ۔ وہ ایک قسم کی غذا نہ تھی بلکہ کئی قسم کی غذا ئیں تھیں کیونکہ حدیث کے الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ کئی طرح طرح کا من تھا ہاں سب میں ایک مشابہت تھی اور وہ یہ کہ غذا ئیں ہل چلا کر اور محنت کر کے بنی اسرائیل کو پیدا نہیں کرنی پڑتی تھیں۔ لیکن چونکہ غذائیں اور بشیر جو اس وقت وقت کثرت رت سے اس جنگل میں آ گئے تھے شکم میں قبض پیدا کرتے تھے اللہ تعالی نے ترنجبین بھی کثرت سے پیدا کر دی جسے دوسری غذاؤں میں ملا کر کھانے سے ان کی صحت درست رہتی تھی ۔ لہذا یہ حقیقت ہے من جس کا کثرت سے ان ایام میں پیدا ہونا ایک معجزہ تھا لیکن خود اس کا وجود اس دنیا کی چیزوں میں سے XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX スンスンXXXXXXXXXXXXX