انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page x of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page x

انوار العلوم جلد ۱۳ تعارف کتب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تعارف کتب یہ انوار العلوم کی بارہویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی جنوری ۱۹۳۱ء سے دسمبر ۱۹۳۲ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔ (1) بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت آنریبل سر عبد القادر کی زیرنگرانی جناب مولانا تاجور نجیب آبادی کی ادارت میں لاہور سے ایک ماہوار اردو رسالہ ”ادبی دنیا کے نام سے شائع ہوتا تھا۔ یہ موقر اور بلند پایہ رسالہ اپنے معاصرین میں ممتاز مقام رکھتا تھا۔ اس کے شمارہ جنوری ۱۹۳۱ء میں الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر جناب نعیم الرحمن صاحب ایم ۔ اے کا ایک مضمون بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی ماہیت کے بارہ میں شائع ہوا۔ انہوں نے تو رات کے بعض حوالے نقل کر کے بتایا کہ تورات میں ”من“ کی بیان کردہ ماہیت طبی تفصیلات سے مطابقت نہیں رکھتی ۔ یہ مضمون جب حضور کی نظر سے گزرا تو آپ نے پروفیسر صاحب کی تحقیق کو پسند فرمایا تا ہم اس کے بعض تشنہ حصوں کی تکمیل اور وضاحت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے خود بھی اس موضوع پر مضمون لکھنے کا ارادہ فرمایا۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں :۔ مجھے یہ مضمون پڑھ کر خوشی ہوئی کہ مسلمانوں میں بھی علمی تحقیق کا ذوق پیدا ہو رہا ہے اور وہ اس حالت جمود سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو یہ کیا ہے؟“ کہنے سے باز رکھ رہی تھی ۔ اور اسی خوشی میں اس مضمون کے متعلق میں بھی بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں ۔ XXXXXXXXX