انوارالعلوم (جلد 12) — Page 166
۱۶۶ کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ آپ کی تکالیف دور ہو جائیں اور آپ کو آزادی کا سانس لینا نصیب ہو اور خدا تعالیٰ آپ کو دشمنوں کے شر سے بچائے- میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کامیابی کے سامان پیدا ہو چکے ہیں لیکن میں آپ کو اس امر کے لئے ہوشیار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ترقی خود آپ کی قربانی پر منحصر ہے- جب تک آپ لوگ خود ایک لمبی قربانی کیلئے تیار نہ ہوں گے باوجود ریاست سے حقول مل جانے کے آپ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے- لیکن اگر آپ اپنی اصلاح کرنے کے لئے تیار ہوں تو آل انڈیا کشمیر کمیٹی ہر طرح آپ کی امداد انشاء الل¶ہ کرتی چلی جائے گی- اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے انگلستان کی وزارت پر اور ہندوستان کی حکومت پر اس نے اس قدر اثر ڈالا ہے کہ ریاست کو فکر پڑ گئی ہے اور وہ توجہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور آئندہ انشاء اللہ ہم کو اس سے بھی زیادہ امید ہے- میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ریاست کے گوشہ گوشہ میں کمیٹیاں بنا لیں گے تا کہ آئندہ تعاون میں دقت نہ ہو اور اپنے لیڈروں کی اطاعت کا مادہ پیدا کریں گے تا کہ کامیابی میں روک نہ ہو- والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (تاریخ احمدیت جلد۶ ضمیمہ نمبر۱ صفحہ۵‘۶ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)