انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 160

۱۶۰ اب کس طرح صُلح ہو سکتی ہے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اب بھی صلح کی کوئی صورت ہے؟ آپ نے فرمایا‘ بلاوجہ خون ریزی اور لیڈروں کی گرفتاری نے حالات بہت خراب کر دیئے ہیں اور پبلک میں اس حد تک جوش پیدا کر دیا ہے کہ اندیشہ ہے بعض لوگ اپنے آپ کو تباہ کر لینے پر تیار ہو جائیں اور کہہ دیں کہ مر جائیں گے مگر صلح نہیں کریں گے- لیکن اگر فی الفور قید شدہ لیڈروں کو آزاد کر دیا جائے تو میں امید کرتا ہوں کہ کشمیر کے نمائندے ہر ممکن کوشش صلح کی فضاء پیدا کرنے اور مطالبات کو فوراً پیش کرنے کے لئے کریں گے- (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء)