انوارالعلوم (جلد 12) — Page 128
۱۲۸ ہوئے کہ ہمیں پکڑا نہیں جائے گا وہاں جاتے ہیں وہ محض نمائش کرتے ہیں اور جسے اس کا شوق ہو بے شک کرے ہم تو ٹھوس کام کرنا چاہتے ہیں- شروع میں لوگ بے شک ہنگامہ خیزی سے متاثر ہو جائیں مگر آخر ایک نہ ایک دن دنیا یہ محسوس کر ہی لیتی ہے کہ کام کون کر رہا ہے؟ اور دراصل ٹھوس کام کر ہی وہ سکتا ہے جس کے اندر صبرو استقلال کے ساتھ حوادث کا مقابلہ کرنے کی سپرٹ ہو- ابھی دیکھ لو ہمیں تو یہ لوگ بزدل اور ٹودی۵؎ کہتے ہیں اور خود بڑے حریت پسند‘ آزادی کے شیدا اور مجاہد ہونے کے دعوے کرتے ہیں- لیکن ہم تو ایک گھنٹہ سے زیادہ عرصہ تک پتھروں کی شدید بارش کے باوجود یہاں ڈٹے رہے ہیں لیکن یہ صرف ایک دھمکی سن کر ہی بھاگ گئے ہیں- حق کو اختیار کرنے سے ہی صبرو استقلال اور دلیری و جرات پیدا ہوتی ہے- جس وقت انسان اپنی نیت بدل لے اسی وقت اس کی روحانی حالت میں بھی تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے- اگر یہ لوگ بھی آج فیصلہ کر لیں کہ نمائش‘ ہنگامہ آرائی اور ذاتی اغراض و مقاصد کو چھوڑ کر حق کی حمایت کریں گے خواہ نتیجہ کچھ ہو تو ان کے اندر بھی دلیری اور بہادری پیدا ہو سکتی ہے- اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ فرض کرو میں نے جو کچھ اس وقت تک بیان کیا وہ کسی کی نظر میں سب فضول ہے تو بھی کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ جو چیز اس کی نظر میں لغو ہے وہ دوسروں کو بھی لغو سمجھنے پر مجبور کرے- رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے- ھل شققت قلبہ ۶؎ یعنی کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا ہے- فرض کر لو آل انڈیا کشمیر کمیٹی چند ایک ٹوڈیوں کا مجموعہ ہے- گو اس میں مولانا حسرت موہانی‘ مولانا شفیع داؤدی جیسے مسلم رہنما مشیر حسین صاحب قدوائی جیسے کانگریسی لیڈر بھی شامل ہیں اور ہندوستان کے اندر سب لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مولانا حسرت موہانی بزدلوں میں نہیں بلکہ قیدو بند کے شوق میں کانگریس کے لیڈروں سے بھی دس قدم آگے ہی رہنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ وہ کانگریس کے دشمن ہی اس وجہ سے ہیں کہ وہ مکمل آزادی کی خواہاں نہیں- اگر تو ٹوڈی کی یہی علامت ہے کہ جو شخص چاہے کسی کو ٹوڈی کہہ لے‘ تب تو الگ بات ہے- لیکن اگر اصول کو بھی کوئی عزت حاصل ہے اور اگر ٹوڈی لفظ کے بھی کوئی معنی ہیں- (اگرچہ مجھے آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لفظ کے کیا معنی ہیں( اور پھر عقل بھی دنیا میں کوئی چیز ہے تو اس کمیٹی میں ایسے ایسے ممبر ہیں جو تحریک حریت کے زبردست رہنما تسلیم کئے گئے ہیں اور جو مدتوں جیل خانوں