انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 80

۸۰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلٰوۃ والسلام اور مسلمانوں کے دوسرے بزرگوں اور بادشاہوں کی عزت کی حفاظت کرے- اس کے بعد اگر ہم کوئی تحریر ایسی شائع کریں کہ جس میں آریوں یا کسی اور قوم کے بزرگ کی ذاتی ہتک ہو تو بے شک ہم قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی مجرم ہوں گے لیکن اس سے پہلے نہیں اور ہرگز نہیں- مضمون کا دوسرا حصہ میرے مضمون کا ایک حصہ ابھی باقی ہے اور وہ ان غلط فہمیوں کے متعلق ہے جو میرے خطبہ سے خود احمدی جماعت یا دوسرے مسلمانوں کو پیدا ہوتی ہیں میں اس کے متعلق کچھ دوسرے مضمون میں بیان کروں گا لیکن سردست تو آشوب چشم کی وجہ سے یہ مضمون بھی میں نے تکلیف سے لکھا ہے اور کئی دن میں جا کر ختم کیا ہے- (الفضل ۲۸- مئی ۱۹۳۱ء) ‏